19/08/2026
Congratulations Arif Baltistani for This Remarkable Achievement
🏔️🇵🇰 نوجوان کوہ پیما عارف بلتستانی نے نئی تاریخ رقم کر دی
کھرمنگ خاص کے نوجوان کوہ پیما عارف بلتستان نے شگر میں واقع 6,040 میٹر بلند خوسر گنگ چوٹی کامیابی سے سر کرلی۔ عارف بلتستان کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے پہلے نوجوان کوہ پیما بن گئے ہیں جنہوں نے کسی بلند چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس کامیاب مہم کو مزید یادگار بنا دیا 14 اگست، یومِ آزادی پاکستان نے، جب عارف بلتستانی نے خوسر گنگ کی 6,040 میٹر بلند چوٹی پر پہنچ کر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ 🇵🇰
بلند و بالا قراقرم کے پہاڑوں کے درمیان پاکستان کا پرچم لہرانا نہ صرف عارف بلتستان بلکہ پورے کھرمنگ اور بلتستان کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔
نوجوان کوہ پیما نے عزم، حوصلے اور جذبے کے ساتھ اپنے پہلے 6 ہزار میٹر بلند پہاڑ کو سر کرکے ثابت کیا کہ بلتستان کے نوجوان بلند خواب دیکھنے کے ساتھ انہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں۔ ❤️🏔️
🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
بلتستان پائندہ باد!