NATCO GB

NATCO GB northern Area transport corporation is best and biggest transport in Gilgit Baltistan

17/08/2026
16/08/2026

نیٹکو کی تاریخ کا ایک بڑا کارنامہ!

تنگ اور دشوار گزار پہاڑی راستوں پر 22 ویلر ڈیوو ٹریلر، 500 بوریاں گندم لے کر خپلو پہنچ گیا!
یہ کوئی معمولی سفر نہیں تھا۔ خپلو کے انتہائی تنگ اور مشکل راستوں پر اتنے بڑے ٹریلر کو گندم سے لاد کر منزل تک پہنچانا ڈرائیونگ کی مہارت، حوصلے اور تجربے کا شاندار مظاہرہ تھا۔
نیٹکو کی تاریخ میں پہلی بار قابل اور ماہر ڈرائیور واحد حسین نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس سے قبل کوئی 22 ویلر 500 بوریاں گندم لے کر خپلو نہیں پہنچا تھا۔
شاباش واحد حسین! آپ نے ثابت کر دیا کہ ماہر ڈرائیور کے لیے مشکل راستے بھی منزل کا راستہ بن جاتے ہیں۔

#نیٹکو #خپلو #گندم #22ویلر #ڈیوو #وحیدحسین

پاک چین رابطوں کا نیا سفر 🇵🇰🤝🇨🇳ایم ڈی نیٹکو زاکر حسین اور جی ایم آپریشنز راشد فیروز کی کاشغر ساؤتھ ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ ...
16/08/2026

پاک چین رابطوں کا نیا سفر 🇵🇰🤝🇨🇳

ایم ڈی نیٹکو زاکر حسین اور جی ایم آپریشنز راشد فیروز کی کاشغر ساؤتھ ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ نمائش میں شرکت، چینی حکام سے اہم ملاقاتیں اور پاک چین تجارت، ٹرانسپورٹ و رابطوں کے فروغ پر مثبت پیش رفت۔

جشن آزادی مبارک ہو
14/08/2026

جشن آزادی مبارک ہو

چین کے شہر کاشغر سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد تک NATCO کی براہِ راست کارگو سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اس اہم منصوبے ک...
12/08/2026

چین کے شہر کاشغر سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد تک NATCO کی براہِ راست کارگو سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اس اہم منصوبے کا افتتاح ایم ڈی NATCO ذاکر حسین صاحب نے کیا۔ یہ سروس پاک چین تجارت اور گلگت بلتستان کے دیرینہ روابط کو مزید مضبوط کرے گی۔

نیٹکو کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اہم پیش رفتجی بی ہاؤس اسلام آباد میں منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو زاکر حسین صاحب کی زیرِ صدار...
24/07/2026

نیٹکو کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اہم پیش رفت

جی بی ہاؤس اسلام آباد میں منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو زاکر حسین صاحب کی زیرِ صدارت نیٹکو اور NUST کی ٹیم کے درمیان میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ میں پہلے سے طے شدہ MoU کے تحت نیٹکو کے مختلف ماڈیولز کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نیٹکو کی ٹیم نے سافٹ ویئر میں موجود تکنیکی خامیوں سے آگاہ کیا، جس پر نسٹ کی ٹیم نے انہیں فوری طور پر دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو، زاکر حسین صاحب نے  نیٹکو پیرودھائی بکنگ آفس اور کوریئر کارگو آفس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ا...
24/07/2026

منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو، زاکر حسین صاحب نے نیٹکو پیرودھائی بکنگ آفس اور کوریئر کارگو آفس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دفتر میں موجود مسافروں سے نیٹکو کی سفری سہولیات، عملے کے رویے اور فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کے بارے میں براہِ راست رائے حاصل کی۔

ایم ڈی صاحب نے بکنگ آفس کی صفائی، ٹکٹنگ نظام، سیکیورٹی کیمروں اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بکنگ آفس نیٹکو کا چہرہ اور ادارے کا پہلا تاثر ہوتا ہے، لہٰذا یہاں صفائی، نظم و ضبط، مؤثر سیکیورٹی اور معیاری مسافر سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جائے اور مسافروں کو ہر ممکن بہتر، محفوظ اور باوقار سفری ماحول فراہم کیا جائے۔

استاد اور شاگرد کی یادگار ملاقاترکن گلگت بلتستان اسمبلی حاجی انور علی نے نیٹکو ہیڈکوارٹر میں ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے م...
17/07/2026

استاد اور شاگرد کی یادگار ملاقات
رکن گلگت بلتستان اسمبلی حاجی انور علی نے نیٹکو ہیڈکوارٹر میں ایم ڈی نیٹکو ذاکر حسین سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات اس لیے بھی خاص رہی کہ ذاکر حسین صاحب جب خپلُو میں لیکچرار تھے تو حاجی انور علی ان کے شاگرد تھے۔ آج استاد ایم ڈی نیٹکو ہیں اور شاگرد عوام کے منتخب نمائندہ۔
حاجی انور علی نے ذاکر حسین صاحب کو ایم ڈی نیٹکو بننے پر مبارکباد پیش کی اور ضلع گانچھے کے عوام کے لیے نئی بسوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا، جس پر ایم ڈی نیٹکو نے مثبت غور کی یقین دہانی کرائی۔اور خپلو سٹیشن دورہ کرکے مسائل حل کرنے کی یقین دہائی کرائی،

نئے عزم، نئی سوچ، نئی سمت!منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو ذاکر حسین نے ہیڈ آفس کا پہلا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ادارے کے مختلف شعبہ ج...
14/07/2026

نئے عزم، نئی سوچ، نئی سمت!

منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو ذاکر حسین نے ہیڈ آفس کا پہلا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور افسران و ملازمین سے ملاقات کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ نیٹکو کو جدید، ڈیجیٹل اور عوام دوست ادارہ بنایا جائے گا، بس فلیٹ میں مرحلہ وار اضافہ ہوگا، ڈرائیورز کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور مسافروں کو مزید معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

گریڈ 19 کے سینئر افسر جناب ذاکر حسین کو منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو تعینات کر دیا گیا۔ذاکر حسین صاحب اس سے قبل ڈپٹی کمشنر شگر،...
14/07/2026

گریڈ 19 کے سینئر افسر جناب ذاکر حسین کو منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو تعینات کر دیا گیا۔
ذاکر حسین صاحب اس سے قبل ڈپٹی کمشنر شگر، ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) سمیت دیگر اہم سرکاری محکموں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ایک دیانتدار، باصلاحیت اور عوام دوست افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
امید ہے کہ ان کی قیادت میں نیٹکو مزید فعال، مضبوط اور منافع بخش ادارہ بنے گا۔

Address

Skardu
16100

Telephone

+925815920267

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NATCO GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category