14/01/2022
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
بورڈ آف ڈائریکٹرز سرگودہا انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ پرائیویٹ لمٹیڈ سرگودہا ڈرائی پورٹ پر کسٹم بانڈڈ ریلوے کارگو ٹرمینل کی منظوری پر وفاقی سیکرٹری جناب حبیب الرحمان گیلانی اور چیف کلکٹر کسٹم پنجاب جناب فیض احمد چدھڑ، ایڈوائزر - FBR- FTO پنجاب جناب سرفراز احمد وڑائچ، چیف کمشنر FBR سرگودہا جناب انور سولنگی اور دیگر حکام ریلوےوکسٹم کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سرگودہا زون جن میں سرگودہا ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ، چنیوٹ، فیصل آباد، راولپنڈی آزاد کشمیر، چکوال، جھنگ، لاہور، کراچی کےمعزز ایکسپورٹرز،امپورٹرز، شیپنگ اورکلیرئنگ ایجنٹس اور لوجسٹک صاحبان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ہم صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز، صدر منڈی بہاؤالدین چیمبر آف کامرس، صدر کینو گرور، جناب محسن وڑائچ، MPAمحترمہ شمیم آفتاب، جناب خالد اقبال مسرت، سرگودہا ڈرائی پورٹ کے معزز شیئرز ہولڈرز اور پورٹ فیملی ممبرز کی بھرپور شرکت سے اس محفل اورعظیم پراجیکٹ کو چار چاند لگائےجس سے لاکھوں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔
ہم اہلیان سرگودہا کی بھرپور دعاؤں اور حوصلہ افزائی سے ایک اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
جزاک اللہ۔۔
اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔