Rajpoot Bhatti goods Sahiwal

Rajpoot Bhatti goods Sahiwal Updating news about transporters

30/01/2022

ایکسل لوڈ لمٹ پر عملدرآمد کا حکم نامہ جاری ہو گیا۔ کیا اس نئے حکم نامے کے بعد پاکستان سے اوورلوڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا؟ اس حکم نامے کے مندرجات اور تفصیلات کے لیے دیکھیے ٹرانسپورٹ نیوز کی یہ خصوصی رپورٹ👈👈👈 https://youtu.be/LgrKqKVz9-8

Project soyaBean
29/01/2022

Project soyaBean

project soyaBean
29/01/2022

project soyaBean

28/01/2022

Problems

Wheat + soya beans projects
21/02/2021

Wheat + soya beans projects

07/01/2020
25/08/2019

اس وقت کراچی سے لاہور N5 پر 90 فیصد تک اوورلوڈنگ کنٹرول ہے۔ کراچی پاکستان کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں سے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں لوڈ ہو کر پورے ملک کے لیے روانہ ہوتی ہیں اور اگر اس قدر بڑی مارکیٹ میں اوورلوڈنگ پر قابو پایا جا چکا ہے اور کرایے بھی مستحکم ہیں تو کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ پورے ملک میں اوورلوڈنگ جاری ہے۔ اس مین لائن پر اوورلوڈنگ کو کنٹرول کرنے میں سندھ و پنجاب موٹروے پولیس کا بہت اہم کردار ہے اور جہاں جہاں لیکج ہو رہی ہے وہ تمام روڈز لوکل/پروونشل گورنمنٹ کے زیر انتظام ہیں مثلا سندھ میں ٹھٹھہ روڈ اور انڈس ہائی سے لیکج ہے جس کی بڑی وجہ مقامی انتطامیہ اور پولیس کی کرپشن ہے۔ اسی طرح پنجاب میں تو شاید ایک بھی پرونشنل روڈ ایسا نہیں جہاں مقامی ادارے کام کر رہے ہوں بلکہ صوبائی حکومت کو ابھی تک ادراک ہی نہیں کہ ہم اوورلوڈنگ سے کیسے نمٹیں۔۔؟ اس پر مستزاد یہ کہ وزارت مواصلات انڈسٹری کے دباؤ تلے بری طرح سسک رہی ہے جہاں بیوروکریسی تو چاہتی ہے کہ راتوں رات ایکسل لوڈ پر عملدرآمد ہو جائے لیکن کمزور قوت فیصلہ کی حامل سیاسی حکومت مصلحتوں کی شکار اور روائتی سیاست کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی ٹھوس فیصلہ لینے سے قاصر ہے۔

یہ تو اللہ کا کرم ہے کہ عدالتی فیصلہ نے تمام مخالف قوتوں کو گردن سے دبوچ لیا ہے ورنہ جس شدت سے انڈسٹری اپنے ذاتی مفاد کی خاطر گورنمنٹ کو رگڑ رہی ہے ایکسل لوڈ لمٹ پر عملدرآمد تقریبا ناممکن ہی تھا۔ اس وقت بھی مخالفین کی طرف سے بری طرح ہاتھ پاؤں مارے جا رہے ہیں لیکن الحمداللہ قانون کے سامنے سب بے بس ہیں۔ یہ جو لیکج ہو رہی ہے یہ وقتی ہے، ہم تمام علاقوں کی صورتحال سے باخبر ہیں اور انشاءاللہ تدبر و حکمت عملی سے اس کے تدارک کے لیے کوششیں بھی جاری رکھیں گے۔ اوورلوڈنگ ایک بہت ہی اہم و حساس معاملہ ہے جس سے نا صرف اربوں ڈالرز سے بننے والی ملکی شاہراہیں برباد ہو رہی تھیں بلکہ ہر سال ہزاروں انسانی زندگیاں بھی حادثات کی نظر ہو جاتی تھیں۔ اسی لیے معزز عدالت نے اس ایشو کو Public interest کا معاملہ ڈیکلیئر کرتے ہوئے اس پر فی الفور عملدرآمد کا حکم صادر فرمایا۔
عید کی چھٹیوں کے بعد اب پھر ہم اپنی تحریک کو پورے جوش جذبے سے آگے بڑھائیں گے، مشکلات پہلے بھی تھیں اور اب بھی ہیں لیکن ایکسل لوڈ لمٹ کے مخالف یاد رکھیں اب پاکستان میں اوورلوڈنگ کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اوورلوڈنگ ایک قبیح جرم ہے اور ہم اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو سوسائٹی میں قابل نفرت بنا دیں گے۔ مزید یہ جو بہانے بنائے جا رہے ہیں مہنگائی ہو جائے گی، گاڑیاں کم پڑ جائیں گی وغیرہ وغیرہ۔۔ ان بہانوں کا 19 ستمبر کو عدالت میں ایسا منہ توڑ جواب دیں گے کہ مخالفین کے ہاتھ سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچے گا۔ انشاءاللہ

نوٹ: یہ گھر بیٹھ کر رونے دھونے والے ہمارا پیج ان لائک ہی کر دیں تو بہتر ہے، ہمیں ایسے دوستوں کی ضرورت ہے جو مصائب و مشکلات کا جواں مردی سے مقابلہ کریں، اپنے حصے کا دیا جلانے کی کوشش کریں اور اس معاملے کی سنگینی و لیول کو سمجھتے ہوئے مقابلہ کرنے کی ہمت رکھیں۔ شکریہ
۔
منجانب:
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

موٹروے پولیس اور دیگر اداروں کو دھوکہ دینے کے لیے اوورلوڈنگ مافیا کیا کیا ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ نیچے سیمنٹ لوڈ کر ل...
29/07/2019

موٹروے پولیس اور دیگر اداروں کو دھوکہ دینے کے لیے اوورلوڈنگ مافیا کیا کیا ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ نیچے سیمنٹ لوڈ کر لیا اور اوپر بھوسے کی گانٹھیں تاکہ دیکھنے والا سمجھے کہ وزن کم ہے صرف گانٹھوں کی وجہ سے ہائٹ زیادہ ہے۔ یہ لوگ بلٹیاں بھی جعلی بنا لیتے ہیں تاکہ پکڑے نہ جائیں اور کانٹوں کی کمی کے باعث انہیں یہ یقین ہوتا ہے کہ وزن نہیں کروایا جائے گا۔ اب ان جیسے لالچیوں کا قلع قمع کرنا آسان نہیں، یہ ایک لمبی جنگ ہے جسے حکمت عملی اور تحمل سے لڑنے کی ضرورت ہے۔
۔

Address

Street No 2 Rehman Truck Stand Sahiwal
Sahiwal

Telephone

+923006906889

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rajpoot Bhatti goods Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rajpoot Bhatti goods Sahiwal:

Share