18/09/2026
انشاءاللہ کچھ دن تک چکری روڈ پر گرین الیکٹرک بس فنکشنل ہو جائیں گی
یہ روٹ صدر سے چکری روڈ بنی اسٹاپ تک منظور ہوا تھا یہاں پہ الیکٹرک بس سٹینڈ تو بن گئے تھے لیکن روڈ کی خستہ حالت کی وجہ سے اس روٹ پر بس چلنا سٹارٹ نہیں ہوئی تھی
یہ روٹ نمبر 8 راولپنڈی فیز ون میں منظور ہوا تھا تا ہم روڈ خراب کی وجہ سے اس روٹ پر ابھی تک بسیں چلنا شروع نہیں ہوئی تھی
اب یہ روڈ چکری روڈ سے 22 نمبر تک دوبارہ ریپیئر کر دیا گیا ہے امید ہے کہ کچھ دنوں تک الیکٹرک بس چلنا سٹارٹ ہو جائے گی جو کہ 22 نمبر بکرا منڈی اور چکری روڈ کے لاکھوں رہائشوں کے لیے ایک ارام دہ سفری سہولت ہوگی۔