Karawan e Malik e Ashter Quetta Pakistan

Karawan e Malik e Ashter Quetta Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karawan e Malik e Ashter Quetta Pakistan, Travel and transport, Basement Hussain Center, Sarae Namak, Alamdar Road, Quetta.

کاروان مالک اشتر رجسٹرڈ کویٹہ پاکستان لایسنس نمبر-448

محتاج دعا:آپکا خادم زاہیرین سالار محمد رضا بلتستانی
فون نمبر + واٹسپ نمبر
0333-7861408
0343-8001349
0331-8001349

ایڈریس: تہہ خانہ حسین سینٹر سرائے نمک علمدار روڈ کوئٹہ

*○شــب جـمـعـہ🫀*  *○شــب مــناجــات🤲*  *○شــب گــــریـہ و زاری💔*  *○ شــبِ دعــائیـــں کـمیــل*😭 *○شــب زیــارت امـــام ...
30/04/2026

*○شــب جـمـعـہ🫀*
*○شــب مــناجــات🤲*
*○شــب گــــریـہ و زاری💔*
*○ شــبِ دعــائیـــں کـمیــل*😭
*○شــب زیــارت امـــام حـســین ع🥹*
*○شــب انـتـظــار مــولا مــــہدی آخـــر الــزمـان عــج🙏🏻💔*
*شــبِ جـمـعـہ اِلـتمـــاس دعــا 🤲🥹*

🖋️🚩
شب جمعہ

یااللہ تجھے واسطہ ولادت
مولا علی رضاؑ کا
ہماری تمام حاجات پوری فرما دے
اور
جملہ مشکلات و
پریشانیوں کا حل فرما دے
اور
کربلا کی زیارت نصیب فرما

الٰہی آمین
اہل محبت کو آمد مولا رضاؑ مبارک
لببیک یا حسؑین

🩷🩷🩷 🌹*بسْــــــــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم*🌹
*...شب جمعه دعا برای مرحومین…*

اگر ﺁﯾﺖ ﺍﻟﮑﺮﺳﯽ کو پڑھ کر مرحومین کو ھدیه کر دیا جاۓ...
⬅تو اللہ تعالی فرشتے کو حکم دیتا ھے که اسکے لیے قیامت تک تسبیح کریں...
⬅ 60 انبیاء کا ثواب عطا کرتا ھے...
⬅اسکی قبر میں 40 شمع داخل کرتا ھے جسکا نور مشرق سے مغرب تک پھیل جاتا ھے اور اس نور سے اسکی قبر وسیع ھو جاتی ھے...

ﺑِﺴْﻢِ ﺍﻟﻠﻪِ ﺍﻟﺮَﺣْﻤﻦِ ﺍﻟﺮَﺣﯿﻢْ
ﺍﻟﻠﻪُ ﻻَ ﺇِﻟٰﮧَ ﺇِﻻَّ ﮬُﻮَ ﺍﻟْﺤَﯽُّ ﺍﻟْﻘَﯿُّﻮﻡُ ﻻَ ﺗَﺄْﺧُﺬُہ ﺳِﻨَﺔٌ ﻭَﻻَ ﻧَﻮْﻡٌ ﻟَﮧُ ﻣَﺎ ﻓِﯽ ﺍﻟﺴَّﻤَٰﻮٰﺕ ﻭَﻣَﺎ ﻓِﯽ ﺍﻟْﺄَﺭْﺽِ ﻣَﻦْ ﺫَﺍﺍﻟَّﺬِﯼ ﯾَﺸْﻔَﻊُ ﻋِﻨْﺪَﮦُ ﺇِﻻَّ ﺑِﺈِﺫْﻧِﮧِ ﯾَﻌْﻠَﻢُ ﻣَﺎ ﺑَﯿْﻦَ ﺃَﯾْﺪِﯾﮭِﻢْ ﻭَﻣَﺎ ﺧَﻠْﻔَﮭُﻢْ ﻭَﻻَ ﯾُﺤِﯿﻄُﻮﻥَ ﺑِﺸَﯽْﺀٍ ﻣِﻦْ ﻋِﻠْﻤِﮧ ﺇِﻻّ ﺑِﻤَﺎ ﺷَﺎﺀَ ﻭَﺳِﻊَ ﮐُﺮْﺳِﯿُّﮧُ ﺍﻟﺴَّﻤٰﻮٰﺕِ ﻭَﺍﻟْﺎَﺭْﺽَ ﻭَﻻَ ﯾَﺌُﻮﺩُﮦُ ﺣِﻔْﻈُﮭُﻤَﺎ ﻭَﮬُﻮَ ﺍﻟْﻌَﻠِﯽُّ ﺍﻟْﻌَﻈِﯿﻢُ..
ﻻَﺇِﮐْﺮَﺍﮦَ ﻓِﯽ ﺍﻟﺪِّﯾﻦِ ﻗَﺪْ ﺗَﺒَﯿَّﻦَ ﺍﻟﺮُّﺷْﺪُ ﻣِﻦْ ﺍﻟﻐَﯽِّ ﻓَﻤَﻦْ ﯾَﮑْﻔُﺮْ ﺑِﺎﻟﻄَّﺎﻏُﻮﺕِ ﻭَﯾُﺆْﻣِﻦْ ﺑِﺎﻟﻠﻪِ ﻓَﻘَﺪْ ﺍﺳْﺘَﻤْﺴَﮏَ ﺑِﺎﻟْﻌُﺮْﻭَﺓِ ﺍﻟْﻮُﺛْﻘَﯽ ﻻَﺍﻧﻔِﺼَﺎﻡَ ﻟَﮭَﺎ ﻭَﺍﻟﻠﻪُ ﺳَﻤِﯿﻊٌ ﻋَﻠِﯿﻢٌ..
ﺍﻟﻠﻪُ ﻭَﻟِﯽُّ ﺍﻟَّﺬِﯾﻦَ ﺁﻣَﻨُﻮﺍ ﯾُﺨْﺮِﺟُﮭُﻢْ ﻣِﻦْ ﺍﻟﻈُّﻠُﻤٰﺖِ ﺇِﻟَﯽ ﺍﻟﻨُّﻮﺭِ ﻭَﺍﻟَّﺬِﯾﻦَ ﮐَﻔَﺮُﻭﺍ ﺃَﻭْﻟِﯿٰﺌُﮭُﻢْ ﺍﻟﻄَّﺎﻏُﻮﺕُ ﯾُﺨْﺮِﺟُﻮﻧَﮭُﻢْ ﻣِﻦْ ﺍﻟﻨُّﻮﺭِ ﺇِﻟَﯽ ﺍﻟﻈُّﻠُﻤٰﺖِ ﺃُﻭْﻟٰٓﺌِﮏَ ﺃَﺻْﺤَﺎﺏُ ﺍﻟﻨَّﺎﺭِ ﮬُﻢْ ﻓِﯿﮭَﺎ ﺧٰﻠِﺪُﻭﻥَ..

*آج شب جمعہ ہے اپنے اپنے مرحومین کے لیے دعا مغفرت و صدقہ و صلوات و سورہ فاتحہ پڑھ کر ہدیہ کریں تا کہ کل کوئی ہمارے لیے بھی یہ سب کام انجام دے.

📚بحارانوار ، ج 102، ص 300
📚 منهج الصادقین، ج1، ص155
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ 🖋️🚩
*🏴 شبِ جمعہ پرسہ شہزادہ علی اکبر ابنِ الحسین ؑ*

*🚩🏴 السَّلام عَلَى الحُسَيْن ؑ ، وَعَلَى عَليِّ بْنِ الحُسَيْنِ ؑ ، وَعَلَى أوْلادِ الحُسَيْنِ ؑ ، وَعَلَى أصْحابِ الحُسَين ؑ*

*🚩 السلام علیک #یااباعبدالله #الحسین ؑ*

*🤲🏻 التماس سورۃ الفاتحہ برائے بلندیِ درجات و ایصالِ ثواب۔۔۔*
*تمام شہداء ملتِ جعفریہ و تمام مرحومین مومنین و مومنات
*آئیے آج شب جمعہ*
ہم سب اپنے مرحومین کو کم از کم ایک مرتبہ سورہ الحمد ، تین مرتبہ سورہ اخلاص کی تلاوت فرما کر ان کو یہ ہدیہ ایصال کر سکیں ۔

🖋️🚩

30/04/2026

🕌 امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کی تاریخ

🔹 مرحلہ 1: دفن (61 ہجری / 680 عیسوی)

* واقعہ کربلا کے بعد امام حسین علیہ السلام کو دفن کیا گیا
* دفن کا عمل قبیلہ بنی اسد نے انجام دیا
* قبر مبارک سادہ مٹی کی تھی، کوئی باقاعدہ عمارت موجود نہیں تھی



🔹 مرحلہ 2: ابتدائی نشانی (تقریباً 66 ہجری)

* مختار ثقفی کے دور میں قبر کی نشاندہی کی گئی
* ایک سادہ سا ڈھانچہ یا علامت بنائی گئی
* زیارت کا سلسلہ باقاعدہ شروع ہوا



🔹 مرحلہ 3: عباسی دور میں تخریب (200–250 ہجری)

* عباسی خلیفہ متوکل نے کئی بار روضہ کو منہدم کروایا
* زمین کو ہموار کیا گیا اور پانی چھوڑ کر نشان مٹانے کی کوشش کی گئی
* زائرین پر سخت پابندیاں لگائی گئیں



🔹 مرحلہ 4: بویہی دور میں تعمیر (چوتھی صدی ہجری)

* عضد الدولہ دیلمی کے دور میں بڑی تعمیر ہوئی
* روضہ پر باقاعدہ عمارت اور گنبد بنایا گیا
* کربلا ایک اہم مذہبی مرکز بن گیا



🔹 مرحلہ 5: حملے اور نقصان (خصوصاً 1216 ہجری / 1802)

* نجدی/وہابی حملہ ہوا
* روضہ کو شدید نقصان پہنچا اور لوٹ مار کی گئی
* بعد میں عثمانی اور دیگر حکمرانوں نے دوبارہ تعمیر کروائی



🔹 مرحلہ 6: جدید دور کی توسیع (موجودہ شکل)

* عراق حکومت اور شیعہ دنیا کی جانب سے مسلسل توسیع
* سونے کا گنبد، وسیع صحن، اور جدید سہولیات شامل کی گئیں
* آج روضہ امام حسین علیہ السلام دنیا کے عظیم ترین مذہبی مراکز میں شمار ہوتا ہے

زوار الحسینی

30/04/2026

احتجاج کا معتبر اور پر اثر طریقہ

30/04/2026

وزارت سیاحت عراق کی جانب سے عراقی شرکوں کو دی جانے والی ھدایات کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر عراق سے واپس نکلنے کی خروج کی مہر کا ریکارڈ اگر اپنے سپانسرڈ شرکہ کو جمع نہیں کروائیں گے تو ان کو دوبارہ عراق میں داخل ہوتے وقت مشکل پیش اسکتی ھے۔

_رات کــا آخــری ســلام_*یــــا فــــرزندِ زہــــراء*`السلام علیک یا بقیۃَ اللہ``السلام علیک یا صاحب الزمان`🌹❤️`اے میرے ...
29/04/2026

_رات کــا آخــری ســلام_
*یــــا فــــرزندِ زہــــراء*

`السلام علیک یا بقیۃَ اللہ`
`السلام علیک یا صاحب الزمان`🌹❤️

`اے میرے مولا! دن بھر کی خطاؤں کے سات آپ کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں`🥹

`یا امامِ عصرؑ`🌹❤️
```ہماری نیند کو عبادت بنا دیں```
```ہمارے دل کو اپنی محبت سے روشن کر دیں```🤲🏻🥹
_اور ہمیں اپنے ظہور کے انتظار میں ثابت قدم رکھیں🤲🏻🥹۔_
*_خداوند عالم فرزند زھراء کا جلد ظہور تعجیل فرما الھی آمین_*🤲🏻😭

`اللّٰهم عجّل لولیک الفرج`🤲🏻🌹❤️

*_نماز شب کا آلارم لازمی لگا کر سویا کریں جزاک اللہ خیراًالتماس دعا شھادت_*🤲🏻🥹🕊️

*🌸 ولادتِ باسعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام 🌸*  *۱۱ ذوالقعدہ ۱۴۸ ہجری*  *تمام عالمِ اسلام، بالخصوص امامِ عصر و الزما...
28/04/2026

*🌸 ولادتِ باسعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام 🌸*
*۱۱ ذوالقعدہ ۱۴۸ ہجری*
*تمام عالمِ اسلام، بالخصوص امامِ عصر و الزمان حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، اور تمام محبانِ اہلِ بیت علیہم السلام کو آٹھویں امام، سلطانِ خراسان، شمسُ الشموس، امامِ رؤوف حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت بے حد مبارک ہو۔*
💐💐🌹🌹💞💞💐💐🌹🌹
11زیقعدہ

آمدِ نورِ امام رئوف، ضامن آهو، کریم ابن کریم، ولی ابن ولی، شہنشاہ خراسان، امام علی ابن موسی الرضا علیهما السلام. بہت بہت مبارک.

اسلام و علیک یا سلطان عرب و العجم یا علی ابنِ موسیِٰ رضا ع
*شب ولادت باسعادت امام علی رضا علیہ السلام آپ سب مومنین کو بہت مبارک ہو* 🫀🫀🫀🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ*

*11 ذیقعدہ ولادت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام* 🌹

نام: علی
کنیت: ابو الحسن
القاب: الرضا، عالم آلِ محمد، غریب الغرباء
نسب: علی بن موسیٰ بن جعفر بن محمد بن علی بن الحسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام
تاریخ ولادت: 11 ذیقعدہ 148 ہجری
مقام ولادت: مدینہ منورہ
والد: امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
والدہ: نجمه خاتون سلام اللہ علیہا
مدت امامت: تقریباً 20 سال
تاریخ شہادت: 203 ہجری
مقام شہادت: طوس, مشہد, خراسان
مدفن: روضہ امام رضا, مشہد, ایران

ابتدائی زندگی: مدینہ میں گزری۔ بچپن سے علم اور عبادت میں نمایاں رہے۔ والد امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی تربیت نے ان کو علمی طور پر مضبوط کیا۔ کم عمری میں مشکل سوالات کے واضح اور گہرے جواب دیتے تھے۔

امامت کا آغاز 183 ہجری میں ہوا۔ سیاسی دباؤ شدید تھا مگر علمی قیادت جاری رکھی۔ آپ نے علم کو طاقت کے سامنے جھکنے نہیں دیا۔

عباسی دور میں مامون الرشید لع نے آپ کو مدینہ سے خراسان بلایا۔ یہ دعوت نہیں تھی، کنٹرول کی کوشش تھی۔ آپ کو ولی عہد بنایا گیا مگر آپ نے واضح شرط رکھی کہ حکومتی فیصلوں میں مداخلت نہیں کریں گے۔ اس سے نظام کی اصل نیت ظاہر ہو گئی۔

آپ کا علمی مقام مضبوط تھا۔ مختلف مذاہب کے علماء سے مناظرے کیے اور ہر میدان میں برتری دکھائی۔ توحید، امامت، فقہ، حدیث اور تفسیر میں آپ کی بات فیصلہ کن ہوتی تھی۔

آپ کی شخصیت میں علم، حلم، سخاوت اور عبادت نمایاں تھیں۔ مخالفین کے ساتھ بھی نرم رویہ رکھا۔ خفیہ طور پر ضرورت مندوں کی مدد کرتے تھے۔ سادہ زندگی اختیار کی، حتیٰ کہ ولی عہدی کے دوران بھی۔

203 ہجری میں آپ کو زہر دے کر شہید کیا گیا۔ اس عمل کے پیچھے مامون الرشید لع کا کردار واضح ہے۔ آپ کا مزار آج بھی حق کی علامت ہے اور مرکز زیارت ہے۔

آپ نے عملی طور پر دکھایا کہ طاقت کے قریب رہ کر بھی حق نہیں چھوڑا جاتا۔ آپ نے دین کو سیاسی مفاد کے تابع نہیں ہونے دیا۔ یہی آپ کی اصل پہچان ہے۔

قول امام الرضا علیہ السلام
عَلَیْکُمْ بِالتَّقْوَى وَالْوَرَعِ وَالاجْتِهَادِ
تم پر تقویٰ، پرہیزگاری اور مسلسل کوشش لازم ہے
حوالہ بحار الانوار ج 75

تمہارے لیے سیدھا اصول علم حاصل کرو، تحقیق کے بغیر دین آگے مت بڑھاؤ، حق پر قائم رہو چاہے دباؤ ہو، کردار سے پہچان بناؤ
`تعارف امام علی رضا علیہ السلام`
*نام ، لقب اور کنیت:*
حضرت امام علی رضا بن امام موسی کاظم علیہ السلام آئمہ اطہار میں سے آٹھویں امام ہیں۔ آپ کا نام ’’علی‘‘ اور مشہور لقب ’’رضا ‘‘ہے اور اسی لقب کی وجہ سے آپ کو اکثر امام رضا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ آپ کی كنيت ’’ابو الحسن‘‘ ہے۔

*تاریخ و مقام ولادت اور شہادت:*
امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت 148ہجری میں مدینہ میں ہوئی اور آپ کی شہادت 203ہجری میں ہوئی اور خراسان کے طوس نامی علاقے میں آپ کو دفن کیا گیا کہ جسے اب مشہد کہا جاتا ہے۔

*والدہ ماجدہ:*
امام رضا علیہ السلام کی والدہ کا نام جناب خيزران ہے۔

*اولاد:*
شیخ مفيد، علامہ طبرسی اور ابن شہرآشوب نے لکھا ہے کہ امام محمد تقی علیہ السلام کے علاوہ امام علی رضا علیہ السلام کی کوئی اولاد نہیں ہے امام محمد تقی علیہ السلام آٹھویں امام کے اکلوتے بیٹے ہیں۔

*فضائل و مناقب:*
امام رضا علیہ السلام سے جس چیز کے بارے میں بھی سوال کیا جاتا وہ اس کا جواب دیتے اور سوال پوچھنے والے کو اپنے علم سے فیض یاب کرتے اور اپنے ہر جواب کو قرآن سے اخذ کرتے۔

آپ ہر تین روز میں ایک مرتبہ قرآن ختم کرتے۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ میں اس سے کم مدت میں بھی قرآن ختم کر سکتا ہوں لیکن میں جو آیت بھی پڑھتا ہوں اس میں اور اس کے شان نزول میں غور و فکر کرتا ہوں۔

امام رضا علیہ السلام کبھی بھی کسی کی بات کو نہیں کاٹتے تھے اور جو بھی ان سے بات کرتا تھا اس کی پوری بات کو سنتے تھے۔

جو شخص بھی امام رضاعلیہ السلام سے کوئی حاجت طلب کرتا وہ اسے خالی ہاتھ واپس نہ لوٹاتے اور اس کی حاجت پوری کرتے اور عام طور پر بھی ضرورت مند افراد میں بہت زیادہ مال تقسیم کرتے اور اکثر اپنی پہچان کو پوشیدہ رکھ کر عام لوگوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرتے۔

مامون کو علماء کی گفتگو اور ان کے بحث مباحثے سننے کا بہت شوق تھا لہذا مامون تمام مذاہب کے علماء، فقہاء، متکلمین اور مناظرین کو امام رضا علیہ السلام کے پاس لے آتا اور امام رضا علیہ السلام ان میں سے ہر ایک کے سوالوں کا جواب دیتے، ہر عالم امام رضا علیہ السلام کے بلند علمی مرتبہ کا اعتراف کرتا اور خود کو امام کے سامنے انتہائی کم علم شمار کرتا۔

بہت سی کتابوں میں مذکور ہے کہ محمد بن عيسى يقطينی نے امام رضا علیہ السلام سے پوچھے گئے اٹھارہ ہزار سوالات اور امام کی طرف سے دیے گئے ان کے جوابات کو لکھا تھا لیکن زمانے کی ستم ظریفی کی وجہ سے یہ کتاب آنے والی نسلوں کے پاس پہنچنے سے پہلے ہی مفقود ہو گئی۔

بہت سی شیعہ کتابوں میں امام رضا علیہ السلام سے پوچھے گئے بعض سوالات اور ان کے جوابات مذکور ہیں۔

ایک دفعہ امام رضا علیہ السلام سے کسی نے کہا: اے رسول خدا کے بیٹے لوگ کہتے ہیں کہ آپ کے جد امجد نے کہا ہے کہ
اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کو اُن کی شکل پہ خلق کیا۔ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے *؟*

*امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:*

لوگوں نے حدیث کا پہلا حصہ حذف کر دیا ہے کہ جو اس کے آخری حصہ کا معنی بیان کرتا ہے۔ پوری حدیث یوں ہے:

ایک دفعہ رسول خدا دو آدمیوں کے پاس سے گزرے کہ جو دونوں ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے تھے ان میں سے ایک نے دوسرے کو کہا: اللہ تمہارے چہرے اور تم جیسے چہرے کو قبیح کرے۔ یہ سن کر رسول خدا(ص) نے یہ گالی دینے والے سے فرمایا:
ایسا نہ کہو، بیشک اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کو اس کی شکل پہ خلق کیا۔ یعنی جس کو تم یہ گالی دے رہے ہو اس کی شکل پہ خلق کیا لہذا اس طرح تمہارا اپنے مدمقابل کو یہ گالی دینا آدم علیہ السلام کو گالی دینا ہے۔

کسی نے امام رضا علیہ السلام سے پوچھا: أين كان اللّه ؟ وكيف كان ؟ وعلى أيّ شيء يعتمد ؟. یعنی:اللہ کہاں تھا؟ کیسا تھا؟ اور کس شے پہ اعتماد و سہارا کیے ہوئے تھا؟

تو امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

إن الله كيّف الكيف فهو بلا كيف، وأيّن الاين فهو بلا أين، وكان اعتماده على قدرته.

(مترجم کہتا ہے: میرے پاس امام کے اس جواب کا اردو ترجمہ کرنے کے لیے میں جامع و مانع الفاظ نہیں ہیں اس لیے اس کا وہ معنی و مفہوم لکھ رہا ہوں جو مؤلف نے لکھا ہے)

امام رضا علیہ السلام کے جواب کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے زمانے اور احوال کو خلق کیا ہے اور خود اللہ کے لیے نہ کوئی زمانہ ہے اور نہ ہی کوئی حال اور وہ ہر شے سے بے نیاز ہے اور وہ اپنی ذات کے علاوہ کسی شے پہ بھی تکیہ نہیں کرتا۔

جب اللہ کے ارادہ کے معنی کے بارے میں امام رضا علیہ السلام سے پوچھا گیا تو امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: اللہ کا فعل ہی اللہ کا ارادہ ہے اور وہ اس طرح سے کہ جب وہ کسی شے کو کہتا ہے ہو جا تو وہ ہو جاتی ہے اور یہ کسی بھی لفظ کےبولنے، فکر کرنے، سوچ، کیفیت اور کمیت کے بغیر ہوتا ہے۔

ایک دفعہ امام رضا علیہ السلام سے امام جعفر صادق علیہ السلام کے اس فرمان کا معنی پوچھا گیا: لا جبر ولا تفويض بل أمر بين الأمرين۔ یعنی: نہ جبر ہے اور نہ ہی تفویض ہے بلکہ اصل بات ان دونوں کے درمیان ہے۔

تو امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: بعض لوگ گمان کرتے ہیں کہ ہمارے افعال کو اللہ ہم کراتا ہے اور انہی افعال پہ ہمیں عذاب بھی دے گا۔ ایسے کہنے والے جبر کے قائل ہیں۔

بعض لوگ گمان کرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے مخلوق اور رزق کے امور اپنی حجتوں یعنی آئمہ کے حوالے کر دیے ہیں۔ ایسا کہنے والے تفويض کے قائل ہیں۔

جو جبر کا قائل ہے وہ كافر ہے اور جو تفويض کا قائل ہے وہ مشرك ہے۔

اور جہاں تک ’’الأمر بين الأمرين یعنی: اصل بات ان دونوں کے درمیان ہے‘‘ کے معنی کا تعلق ہے تو وہ یہ ہے کہ جو کچھ اللہ نے انجام دینے کا حکم دیا ہے اس کو انجام دینے اور جس سے اللہ نے منع کیا ہے اسے ترک کرنے کا ہمارے پاس راستہ موجود ہے۔ یعنی اللہ تعالی نے انسان کو برا کام کرنے اور اسے نہ کرنے کی صلاحیت دی ہے اور اسی طرح اللہ نے انسان کو نیکی کا کام کرنے اور اسے ترک کرنے کی بھی صلاحیت دی ہے۔

*اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ، وَالْعَنْ أَعْدَاءَهُمْ أَجْمَعِينَ*
11 ذوالقعدہ

جشنِ آمد سلطانِ عرب و عجم والی خراسان شہنشاہ معظم آقا و مولا امام علی ابنِ موسیٰ الرضا علیہ الصلاۃ والسلام مبارک ہو 😍

السلام علیک یا ابا الحسن (ص)
‏ایسا دنیا میں کوئی بندہِ رحمان نہیں
جس پہ سلطانِ خراسان کا احسان نہیں
اسطرح تیری کریمی پہ یقیں ہے مجھکو
جیسے توحید میں شک کا کوئی اِمکان نہیں.❤️
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَلِیَّ ابْنَ مُوْسَی الرِّضَا ع
♦️ *11 ذیقعدہ*♦️
*جشن معصوم کے موقع پر آپ تمام مومنین و مومنات*
*بِلخصُوص امامِ زمانہ۴ (عج) کی بارگاہِ اقدس میں مبارک باد پیش کرتے ہیں*
❤️‍🩹
- *دل کا چین*
کربلا کے شہید کا غم دل میں بسا لوں
حسینؑ کی محبت سے اپنی دنیا سجا لوں
یزیدیت مٹ جائے، حق کی صدا گونجے
ہر سانس پر لب پہ "یا حسینؑ" پکارا کروں 💖💞

لبیک یا حسینؑ ❤️
*💐 الـسلام عـلیـک یـاعــلـی بن مـوسـیٰ الـرضـا عـلیه الـسلام💐*

*🌸 ١١ ذیقعد شبِ ولادت باسعادت حضرت امـام عـلـی رضـا عـلیه الـسلام کے پُر مُسرت موقعے پر محمد آلِ محمد ؐ کی بارگاہ میں اور آپ سب کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔*

*☀️ کاروان مالک اشتر رجسٹرڈ کویٹہ پاکستان🇵🇰
لایسنس نمبر-448

خادم الزائرین ابا عبداللّٰہ الحسین
محتاج دعا:آپکا خادم زاہیرین سالار محمد رضا
فون نمبر + واٹسپ نمبر
0333-7861408
0343-8001349
0331-8001349
🚩
ایڈریس: انڈرگرونڈ حسین سینٹر سرائے نمک علمدار روڈ کوئٹہ ☀️*
دعاگو

28/04/2026

*29 اپریل 2026*

▪️*الحمدللہ آج صبح زائرین و طلاب کرام کو تفتان بارڈر سے کوئٹہ کے لیے کانوائے روانہ کر دیا گیا ھے*
▪️ *گوادر سے کراچی کے لیے بھی طلاب کرام کو کانوائی کے ذریعے روانہ کر دیا گیا ہے*
*( نوٹ ) اب گوادر سے کراچی بھی زائرین و طلاب کو کانوائے کے ذریعے روانہ کیا جاتا ہے*
▪️ *ایسے طلاب کرام جن کے پاس اقامت اور سٹوڈنٹ کارڈ موجود ہے وہ بغیر کسی پریشانی کے ریمدان بارڈر سے ایران میں داخل ہو رہے ہیں*
▪️ *تفتان بارڈر سے ایران میں داخل ہونے کے لیے پہلے اپروول لینی پڑتی ہے. اور اپروول پر کم از کم ہفتہ 10 دن لگ جاتے ہیں*

*خادم الزائرین*
* *

امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد جبامام زین العابدین ع پہلی مرتبہ کربلا تشریف لائے تو روایت ہے کہ آپ نے اپنے بابا م...
28/04/2026

امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد جب
امام زین العابدین ع پہلی مرتبہ کربلا تشریف لائے تو روایت ہے کہ آپ نے اپنے بابا مظلوم کربلا ع کی قبرِ مبارک پر بیری کا ایک درخت لگایا۔
اسی مبارک درخت کی ایک شاخ سے دوسرا درخت اگا، جو باب سدرہ کے مقام پر تھا، اور اسی نسبت سے اسے بیری والا دروازہ کہا جانے لگا۔ زائرین خصوصاً بے اولاد افراد وہاں حاضر ہو کر توسل کرتے،
بعد ازاں ساتویں امام کاظم ع کے دور میں ایک ظالم حکمران نے اس مقدس بیری کے درخت کو کٹوا دیا۔ مگر اسی درخت کی نسل سے ایک اور درخت وجود میں آیا، جو آج بھی کربلا میں مقام زعفر جن کے قریب ایک عراقی گھر میں موجود بتایا جاتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ہر سال دس محرم یوم عاشور اس درخت کی شاخیں سرخ ہو جاتی ہیں، اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ان سے خون ٹپک رہا ہو… گویا کربلا کا غم آج بھی زندہ ہے۔
سلام ہو حسینؑ پر، سلام ہو سجادؑ پر، سلام ہو کربلا کی مٹی پر۔

27/04/2026

*نجف اشرف و کربلا معلی میں شدید آندھی اور بارش 🌧️*

*اللهم عجل لوليك الفرج*

27/04/2026

میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے شہداء، زخمیوں اور مجروحین کے 550 افراد کے روضہ امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہونے کی تصویری روایت۔۔!

ایک ایسی زیارت جو مرہم اور سکون عطا کرے کچھ درد صرف آپ کی عنایت اور نگاہ سے ہی ٹھنڈے ہوتے ہیں۔۔۔!

بابا رضا (ع) جان ادرکنی 🤲🏻💔

Address

Basement Hussain Center, Sarae Namak, Alamdar Road
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karawan e Malik e Ashter Quetta Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share