11/06/2026
⚠️ زائرینِ کرام کے لیے اہم عوامی آگاہی پیغام ⚠️
محترم زائرینِ عتباتِ عالیات!
آپ کی خدمت میں نہایت اہم گزارش ہے کہ ایران و عراق زیارات کے لیے اپنی بکنگ صرف وزارتِ مذہبی امور سے لائسنس یافتہ "Ziarat Group Organizers (ZGOs)" کے ذریعے ہی کروائیں۔
کچھ غیر رجسٹرڈ اور غیر مجاز افراد و گروہ (Non-ZGOs) بدستور زائرین سے بکنگ وصول کر رہے ہیں۔ ایسے افراد کے ساتھ بکنگ کروانے کی صورت میں آپ کو مالی نقصان، سفری مشکلات، ویزہ مسائل یا سفر کی منسوخی جیسے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اپنے سرمایہ، وقت اور مقدس سفر کو محفوظ بنانے کے لیے:
✅ صرف رجسٹرڈ ZGOs سے رابطہ کریں۔
✅ ادائیگی سے قبل لائسنس اور رجسٹریشن کی تصدیق کریں۔
✅ غیر مجاز افراد کے دلکش دعووں اور سستے پیکجز سے محتاط رہیں۔
✅ کسی بھی بکنگ سے پہلے وزارتِ مذہبی امور کی جاری کردہ فہرست سے تصدیق ضرور کریں۔
یاد رکھیں! غیر رجسٹرڈ آپریٹر کے ذریعے کی گئی بکنگ کی صورت میں بعد ازاں پیدا ہونے والی مشکلات اور نقصانات کی ذمہ داری زائر خود برداشت کرے گا۔
اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کے لیے صرف مجاز اور رجسٹرڈ ZGOs کا انتخاب کریں۔
شکریہ