Al Madina Chishtia Goods Transport Multan

Al Madina Chishtia Goods Transport Multan Ba Fezan-E-Nazar
(Hazoor Qibla Peer Syed Abdul Shakoor Shah Chishti Nezami O Gillani Gojra Chak No 244)
Chief Executive
Ghulam Shabir
Cell #03017435084

Ghulam Shabir
Executive AMCGT.Multan.Pak.Com
Cell #03017435084
03007376584
03453940355
03156250355

*اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌*​*‏دنیا کی بہترین مصروفیت پیارے نبی پاک ﷺ پر درود و سلام بھیجنا ...
25/12/2022

*اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌*​
*‏دنیا کی بہترین مصروفیت پیارے نبی پاک ﷺ پر درود و سلام بھیجنا ہے_👇*

*❤️اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*

*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*❤️

دل آقاﷺ دے نظارے کولوں رجد اای نئیںسونہڑا ایہو جیا جگ وچ لبھدا ای نئیں۔۔۔!!!پیارے نبیﷺ دی زباں ساڈے واسطے قرآنکسی ہور د...
20/09/2022

دل آقاﷺ دے نظارے کولوں رجد اای نئیں
سونہڑا ایہو جیا جگ وچ لبھدا ای نئیں۔۔۔!!!

پیارے نبیﷺ دی زباں ساڈے واسطے قرآن
کسی ہور دا بیان چنگا لگدا ای نئیں۔۔۔!!!

نبیﷺ چڑھے نے براق پہنچے عرشاں تے آپ
اگوں ہدےدی اے آواز کوئی ڈکدای نئیں۔۔۔!!!

حکم دِتّا اے خدا جبریل توں جا
جاکے سونہڑے نوں لے آ عرش سج دا ای نئیں۔۔۔!!!

دونوں ملے نیں پیارے پردے کھل گئے نے سارے

بیٹھے کر دے نیں نظارے کوئی رَج دا ای نئیں نے۔۔۔!!!

'' ﺻَﻠّﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧُ ﻋَﻠٰﯽ ﺣَﺒِﯿﺒِﮧ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَّﺁﻟِﮧ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ''

مکہ مکرمہ کا خاکروبلمحوں میں ارب پتییہ ایک عجیب سچی داستان ہے، بالکل فلمی اسٹوری کی طرح۔ مکہ مکرمہ میں سڑکوں کی صفائی پر...
04/09/2022

مکہ مکرمہ کا خاکروب
لمحوں میں ارب پتی
یہ ایک عجیب سچی داستان ہے، بالکل فلمی اسٹوری کی طرح۔ مکہ مکرمہ میں سڑکوں کی صفائی پر مامور ایک بنگالی شخص اچانک ارب پتی بن گیا۔ نور نامی مذکورہ شخص بچپن میں گھر سے بھاگ گیا تھا۔ کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھنے والے نور اپنے ماں باپ اور اکلوتے بڑے بھائی کو اپنے فراق کے غم میں مبتلا کرکے کبھی پلٹ کر واپس نہیں آیا۔ 15 سال تک وہ مختلف شہروں میں مارا مارا پھرتا رہا۔ اس دوران وہ کسی طرح سعودی عرب چلا گیا، جہاں اسے مکہ مکرمہ کی میونسپل کمیٹی میں سرکاری ملازمت مل گئی۔ نور 5 سال سے سڑکوں کی صفائی اور کچرہ اٹھانے کی ڈیوٹی سر انجام دیتا رہا۔ 20 سال کے اس طویل عرصے میں اس نے کبھی بھی گھر والوں سے رابطہ نہیں کیا اور اہل خانہ ایک عرصے تک اسے تلاش کرتے رہے، بالآخر وہ اس کی زندگی سے ہی مایوس ہوگئے۔ اس دوران اس کی جدائی کے صدمے سے بہت جلد والدین کا انتقال ہوگیا۔ لیکن اس کا بڑا بھائی بڑا نیک دل اور سچا مسلمان تھا۔ وہ ہمیشہ اسے یاد کرتا تھا اور اسے امید تھی کہ ایک نہ ایک دن نور سے ملاقات ہو جائے گی۔ جمعہ کے روز نور اپنے معمول کے مطابق صبح سویرے جاڑو اٹھائے اپنے کام پر نکل گیا۔ وہ روڈ کی صفائی کے کام میں مگن تھا کہ اس دوران اچانک کسی نے اس کو پیچھے سے پکڑ لیا اور خوب زور سے دبایا۔ صفائی کرنے والوں کے کوئی قریب ہی نہیں آتا، غیر متوقع طور پر بغل گیر ہونے پر نور پریشان بھی ہوا اور اسے غصہ بھی آیا، لیکن جب اس نے مڑ کے دیکھا تو یکدم اس کا ذہن 20 سال پرانے زمانے میں چلا گیا۔ اس کو پکڑ کر دبانے والا شخص اس کا بڑا بھائی تھا۔ جسے اس نے 20 برس پہلے چھوڑ کر بھلا دیا تھا، مگر نور کے بڑے بھائی اس کو بہ بھلا سکا، وہ زندگی بھر اس کی راہ تکتا اور اسے تلاش کرتا رہا۔ طویل عرصے سے بچھڑے ہوئے بھائی جب آپس میں ملے تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ کافی دیر تک وہ ایک دوسرے کو گلے لگا کر روتے رہے۔ ملاقات کے دوران نور کے بڑے بھائی نے اسے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ باپ کی وراثت سے ملنے والی جائیداد اور رقم کو میں نے کاروبار میں لگایا اور منافع میں سے آپ کا حصہ الگ کرتا رہا، اب آپ کی ملکیت میں 46 کروڑ 57 لاکھ بنگالی ٹکا (تقریباً ایک ارب 7 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد مالیت کی پراپرٹی بنگلہ دیش میں موجود ہے۔ یوں مکہ مکرمہ میں سڑکوں کی صفائی کرنے والا شخص لمحے میں ارب پتی بن گیا۔ نور کے نیک دل بھائی نے ترجمان کے توسط سے عرب ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ مجھے یقین تھا کہ ایک نہ ایک دن نور سے ضرور ملاقات ہوگی، اس لیے میں والد کی وراثت سے ملنے والے نور کے حصے کو اٹھارہ سال تک کاروبار میں لگاتا رہا اور اس سے حاصل شدہ منافع سے اس کے لیے پراپرٹیاں خریدتا رہا، اب ڈھاکہ کے پوش علاقے میں اس کے نام پر کئی پلاٹ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کی ایک ہی تمنا تھی کہ چھوٹے بھائی سے ملاقات ہو جائے۔ کچھ عرصہ پہلے مجھے شوگر کی بیماری لاحق ہوگئی۔ جس کے بعد نور کو دیکھنے کی امیدیں ماند پڑ گئیں، اسی دوران میں نے حج کا ارادہ کرلیا اور میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ دوران حج سعودی عرب میں میری نور سے ملاقات ہوگی، بس اللہ تعالیٰ کو یہی منظور تھا کہ میں حج کی ادائیگی کے بعد عمرے کا احرام باندھے مکہ مکرمہ کی ایک سڑک سے گزر رہا تھا کہ میری نظر ایک شخص پر پڑی جو سڑک کی صفائی کر رہا تھا، میں نے غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ بیس سال پہلے بچھڑا ہوا میرا چھوٹا بھائی نور تھا۔ اسے دیکھ کر مجھے جو خوشی ہوئی، اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ البیان کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کی ایک سڑک پر ان دونوں بھائیوں کی برسوں بعد ملاقات کا منظر دیکھنے کے لیے سینکڑوں افراد جمع ہوگئے تھے، کیونکہ احرام کے لباس میں ملبوس ایک شخص صفائی کرنے والے سے گلے مل رہا تھا، عام طور پر سعودی معاشرے میں لوگ صفائی کرنے والے جمعداروں سے ذرا دور رہتے ہیں۔ نور کے بڑے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ایک ارب پتی تاجر ہیں اور ان کا شمار بنگلہ دیش کے مالدار ترین افراد میں ہوتا ہے، اس کا ایک برادر نسبتی وفاقی وزیر بھی ہے اور اس کے خاندان کے کئی افراد ملک کے کلیدی عہدوں پر فائز ہیں، لیکن اس کے باوجود اس کا چھوٹا بھائی بیس سال مختلف شہروں کی خاک چھانتا رہا اور اس دوران وہ پانچ سال تک مکہ مکرمہ میں سڑکوں کی صفائی بھی کرتا رہا۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد نور کا بڑا اسے لے کر بنگلہ دیش جائے گا، جہاں عیش و عشرت کا ہر قسم کا سامان اس کا منتظر ہے۔ یوں سڑکوں کی صفائی کرنے والا لمحے میں ارب پتی بن گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق نور نے ابھی تک اتنے عرصے تک گھر سے دور رہنے کی کوئی معقول وجہ نہیں بتائی ہے، تاہم اس نے اپنی اس بے رخی پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ (روزنامہ البیان، یو اے ای۔ ترجمہ: ضیاء چترالی)

ﻟﺐ ﭘﮧ ﻧﺎﻡ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﺁﺋﮯﭘﮭﻮﻝ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻠﯿﮟ ﺑﮩﺎﺭ ﺁﺋﮯ۔۔۔!!!ﺫﮐﺮِ ﻣﺤﺒﻮﺏِ ﺣﻖ ﮐﺮﻭ ﺟﻠﺪﯼﻣﻀﻄﺮﺏ ﺩﻝ ﮐﻮ ﮐﭽﮫ ﻗﺮﺍﺭ ﺁﺋﮯ۔۔۔!!!ﻏﺎﺯﮦ ﺀ ﺣ...
18/08/2022

ﻟﺐ ﭘﮧ ﻧﺎﻡ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﺁﺋﮯ
ﭘﮭﻮﻝ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻠﯿﮟ ﺑﮩﺎﺭ ﺁﺋﮯ۔۔۔!!!

ﺫﮐﺮِ ﻣﺤﺒﻮﺏِ ﺣﻖ ﮐﺮﻭ ﺟﻠﺪﯼ
ﻣﻀﻄﺮﺏ ﺩﻝ ﮐﻮ ﮐﭽﮫ ﻗﺮﺍﺭ ﺁﺋﮯ۔۔۔!!!

ﻏﺎﺯﮦ ﺀ ﺣﺴﻦِ ﺧﺎﮎِ ﭘﺎ ﺍﻥ ﮐﯽ
ﻣﻨﮧ ﭘﮧ ﻣﻞ ﻟﯿﺠﺌﮯ ﻧﮑﮭﺎﺭ ﺁﺋﮯ۔۔۔!!!

ﺍﻥ ﮐﯽ ﺷﻔﻘﺖ ﮐﺎ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﺩﯾﮑﮭﻮ
ﮨﻨﺲ ﭘﮍﮮ ﻭﮦ ﺟﻮ ﺳﻮﮔﻮﺍﺭ ﺁﺋﮯ۔۔۔!!!

ﺑﺎﺭﺵِ ﻣﻐﻔﺮﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻥ ﭘﺮ
ﺟﻮ ﺣﻀﻮﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﻣﺴﺎﺭ ﺁﺋﮯ۔۔۔!!!

ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻝ ﺑﮭﺮ ﮔﺌﮯ ﻣﺴﺮّﺕ ﺳﮯ
ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﻣﻐﻤﻮﻡ ﻭ ﺍﺷﮑﺒﺎﺭ ﺁﺋﮯ۔۔۔!!!

ﺍﮮ ﺧﺪﺍ ﺣﺸﺮ ﻣﯿﮟ ﺭﯾﺎﺽؔ ﺣﺰﯾﮟ
ﺩﺭﺩِ ﺍﻟﻔﺖ ﺳﮯ ﺑﮯ ﻗﺮﺍﺭ ﺁﺋﮯ۔۔۔!!!

'' ﺻَﻠّﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧُ ﻋَﻠٰﯽ ﺣَﺒِﯿﺒِﮧ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَّﺁﻟِﮧ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ''

ﻋﻼﻣﮧ ﺳﯿﺪ ﺭﯾﺎﺽؔ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﺳﮩﺮﻭﺭﺩﯼ

سبحان الله
04/08/2022

سبحان الله

لپٹ جاؤں گا اُنﷺ کے در سے حرفِ التجا بن کرمَیں طیبہ ہی میں رہ جاؤں گا طیبہ کی ہوا بن کرجو گذری ہجر میں مجھ پر انہیں رو ر...
26/07/2022

لپٹ جاؤں گا اُنﷺ کے در سے حرفِ التجا بن کر
مَیں طیبہ ہی میں رہ جاؤں گا طیبہ کی ہوا بن کر

جو گذری ہجر میں مجھ پر انہیں رو رو سناؤں گا
مَیں برسوں گا درِ سرکارؐ پر کالی گھٹا بن کر

مرے ان دونوں شانوں پر غلامی کی ردا ہوگی
جوارِ گنبدِ خضرا میں اتروں گا صبا بن کر

وہﷺ آئے ہیں، وہﷺ آئے ہیں، وہﷺ آئے ہیں، وہﷺ آئے ہیں
حبیبِ کبریاﷺ بن کر، رسولِ مجتبیٰﷺ بن کر

ہٹا دوں گا مَیں دروازے سے اپنے نام کی تختی
رہوں گا شہرِ دلکش میں، غلامِ مصطفیٰﷺ بن کر

مجھے توفیق دے میرے خدا، ہر وقت، ہر لمحہ
وسیلہ اُنﷺ کا مانگوں حشر تک حرفِ دعا بن کر

وہﷺ دوشالہ کرم کا اوڑھ کر آئے ہیں دنیا میں
خدا اور آدمی کے درمیاں اک رابطہ بن کر

ہمیں بپھری ہوئی موجیں ڈرائیں غیر ممکن ہے
وہﷺ آئے ہیں ہماری کشتیوں کے نا خدا بن کر

عطا کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے طیبہ میں
رہیں گے آئنہ خانے میں آقاﷺ آئنہ بن کر

علومِ نو سلامی دیں مرے آقاﷺ کی چوکھٹ پر
وہﷺ آئے بزمِ ہستی میں کتابِ ارتقاء بن کر

قدم بوسی کروں گا زائرِ طیبہ کی مَحشر تک
مدینے کی گذر گہ میں رہوں گا نقشِ پا بن کر

وہی تنہا ہیں مقصودِ دو عالمﷺ بزمِ ہستی میں
وہﷺ آئے ہیں جہاں میں پیکرِ جود و سخا بن کر

عمامہ خاتمیت کا اُنہیﷺ کے سر کی زینت ہے
مری سرکارﷺ آئے ہیں یہاں خیر الوریٰ بن کر

وہﷺ اترے ہیں مقدس ساعتوں میں آسمانوں سے
رسولِ اول و آخرﷺ، امام الانبیاﷺ بن کر

مَیں حرفِ التجا، حرفِ دعا، حرفِ ثنا لکھّوں
مجھے عجزِ ہنر ملتا رہے میری انا بن کر

ہمارے واسطے حرفِ تسلی فَقرْ ہے اُنﷺ کا
وہ ﷺ دنیا میں رہے ہیں پیکرِ صبر و رضا بن کر

کسی دن تو تلاشِ عظمتِ ماضی میں نکلیں گے
نبیﷺ کے نام لیوا وسعتِ ارض و سما بن کر

مرے حالِ پریشاں پر الٰہی! رحم فرما تُو
مَیں زندہ ہوں سرِ مقتل شعورِ کربلا بن کر

ریاضؔ اپنے مقدر کی بلائیں لیتا رہتا ہوں
وہﷺ آئے ہیں جہاں میں بے نواؤں کی نوا بن کر

🌷ریاض حسین چودھری رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ🌷

💛السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 💛اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَ لُکَ اِیْمَا نًا لَا یَرْ تَدُّ وَ نَعِیْمًا لاَ یَنْفَدُ ...
09/07/2022

💛السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 💛
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَ لُکَ اِیْمَا نًا لَا یَرْ تَدُّ وَ نَعِیْمًا لاَ یَنْفَدُ وَمُرَافَقَۃَ مُحَمَّدٍ فِیْ اَعْلَی جَنَّۃِ الْخُلْدِ*
🌸✨
اے اَللّٰہ.. ہم آپ سے دائمی کا سوال کرتے ہیں*
💐✨*اےاَللّٰہ.. ہم آپ سے ایسے ایمان کا سوال کرتے ہیں جو اپنی جگہ سے نہ ہٹے اور ہمیشہ کی رہنے والی نعمتوں اورجنت الخلد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی رفاقت کا سوال کرتے*

ہر اك لب پہ ہے گفتگوئے محمدﷺ ہر اك دل ميں ہےآرزوئے محمدﷺفرشتوں ميں پائى نہ انساں ميں ديكھیجہاں سے نرالى ہے خوئے محمدﷺگرف...
07/07/2022

ہر اك لب پہ ہے گفتگوئے محمدﷺ
ہر اك دل ميں ہےآرزوئے محمدﷺ
فرشتوں ميں پائى نہ انساں ميں ديكھی
جہاں سے نرالى ہے خوئے محمدﷺ
گرفتار جن كى ہے جان دوعالم
وہ ہیں گيسوئے مشكبوئے محمدﷺ
يہ دل چاہتا ہے وہ لب چوم لوں ميں
كہ جس لب پہ ہو گفتگوئے محمدﷺ
برسنے لگی مجھ پہ رحمت خدا كى
چلا جھوم كر جب ميں سوئے محمدﷺ
ہو ميدان محشر كہ فردوس اعلى
رہوں ہر گھڑی روبروئے محمدﷺ
مسلمان سب كٹ مريں غم نہیں ہے
نہ جائے مگر آبروئے محمدﷺ
ہو مسكن مرا يا الہى مدينہ
ہو مدفن مرا خاك كوئے محمدﷺ
خدا كى قسم شك نہیں اس ميں عاجز
رہ خلد ہے رہ كوئے محمدﷺ
*صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب - صَلَّى اﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد

مجھ میں ان ﷺ کی ثنا کا سلیقہ کہاںوہ شاہ ﷺ دو جہاں وہ ﷺ کہاں میں کہاںان ﷺ کا مدح سرا  خالق ﷻ این و آںوہ رسول ﷺ زماں وہ ﷺ ...
05/07/2022

مجھ میں ان ﷺ کی ثنا کا سلیقہ کہاں
وہ شاہ ﷺ دو جہاں وہ ﷺ کہاں میں کہاں

ان ﷺ کا مدح سرا خالق ﷻ این و آں
وہ رسول ﷺ زماں وہ ﷺ کہاں میں کہاں

ان ﷺ کے دامن سے وابستہ میری نجات
ان ﷺ پر قربان میری حیات و ممال

میں گناہ گار وہ ﷺ شافع آسیاں
بے کسوں کی اماں وہ ﷺ کہاں میں کہاں

وہ مدینہ نگینہ ہے جو عرش کا
وہ مدینہ بھرم جو بنا فرش کا

وہ مدینہ جہاں رحمت بے کراں
میں بھی پہنچوں وہاں وہ کہاں میں کہاں

شک نہیں اے ریاض اس میں ہر گز ذرا
میں سراپا خطا وہ ﷺ سراپا عطا

نام ان ﷺ کا رہے کیوں نہ ورد زباں
ہے جو تسکیں جاں وہ ﷺ کہاں میں کہاں

ﺫﮐﺮِ ﺭﺳﻮﻝِ ﭘﺎﮎ ﺳﮯ ﭘﺮ ﻧﻮﺭ ﮨﮯ ﻓﻀﺎﭘﮭﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺷﮩﺮ ﺷﮩﺮ ، ﯾﮧ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﻟﺌﮯ ﺻﺒﺎ...!!!ﻟﻮﭨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺑﮯ ﻣﻨﺰﻝ ﻭ ﻣﺮﺍﺩﺳﺐ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮨﮯ...
20/06/2022

ﺫﮐﺮِ ﺭﺳﻮﻝِ ﭘﺎﮎ ﺳﮯ ﭘﺮ ﻧﻮﺭ ﮨﮯ ﻓﻀﺎ
ﭘﮭﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺷﮩﺮ ﺷﮩﺮ ، ﯾﮧ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﻟﺌﮯ ﺻﺒﺎ...!!!

ﻟﻮﭨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺑﮯ ﻣﻨﺰﻝ ﻭ ﻣﺮﺍﺩ
ﺳﺐ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮨﮯ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﺷﻔﺎﻋﺖ ﮐﺎ ﺩﺭ ﮐﮭﻼ...!!!

ﺑﻌﺪ ﺍﺯ ﺧُﺪﺍ ﺑﺰﺭﮒ ﮨﮯ ﺑﺲ ﺫﺍﺕ ﺁﭖ ﮐﯽ
ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺁﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ ﻓﻘﻂ ﺭﺍﺯِ ﻻ ﺍِﻟﮧ...!!!

ﺣﺐ ﻭ ﻭﻓﺎ ﻭ ﺷﻮﻕ ﮨﮯ ﻃﺎﻋﺖ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﯽ
ﻭﮦ ﺳﺮﺧﺮﻭ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﻣﺤﻤﺪ ﺳﮯ ﮐﯽ ﻭﻓﺎ...!!!

ﺩﻋﻮﯼٰ ﮨﮯ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺩﮨﺮ ﻣﯿﮟ ﻋﺸﻖِ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺎ
ﮨﮯ ﻟﻮﺡِ ﺩﻝ ﭘﮧ ﻧﺎﻡِ ﻣﺤﻤﺪ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﻮﺍ...!!!

'' ﺻَﻠّﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧُ ﻋَﻠٰﯽ ﺣَﺒِﯿﺒِﮧ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَّﺁﻟِﮧ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ''

غم فرقت دل عشاق کو بے حد ستاتا ہے تڑپ اٹھتے ہیں جب ان کو مدینہ یاد آتا ہے مجھے اس کے مقدر پر بڑا ہی رشک آتا ہے مدینے کی ...
11/06/2022

غم فرقت دل عشاق کو بے حد ستاتا ہے
تڑپ اٹھتے ہیں جب ان کو مدینہ یاد آتا ہے

مجھے اس کے مقدر پر بڑا ہی رشک آتا ہے
مدینے کی طرف کوئی مسافر جب بھی جاتا ہے

مجھے اس وقت دیوانے پہ بے حد پیار آتا ہے
غم ہجر مدینہ میں وہ جب آنسو بہاتا ہے

یہ بیمار مدینہ ہے طبیبو ! تم نہ سمجھو گے
تڑپتا ہے اسے جس دم مدینہ یاد آتا ہے

دکھا دو سبز گنبد کی بہاریں یارسول اللہ
نہ جانے کب مدینہ کا بلاوہ مجھ کو آتا ہے

مدد سرکار فرماتے ہیں دیوانہ اگر کوئی
تڑپ کر یارسول اللہ کا نعرہ لگاتا ہے

عطا کردو عطا کردو بقیع پاک میں مدفن
مجھے گور غریبان وطن سے خوف آتا ہے

نہیں ہے چاند سورج کی مدینے کو کوئی حاجت
وہاں دن رات ان کا سبز گنبد جگمگاتا ہے

نہ جنت کی طلب دل میں، نہ خواہش حور و غلماں کی
نظر میں عاشقوں کے بس مدینہ ہی سماتا ہے

سخاوت تیرے گھر کی ہے عنایت تیرے گھر کی ہے
تیرے در کا سوالی جھولیاں بھر بھر کے لاتا ہے

عبادت ہو تو ایسی ہو تلاوت ہو تو ایسی ہو
سر شبیر تو نیزے پہ بھی قرآں سناتا ہے

برستی ہے خدا کی اس پہ رحمت جھوم کر عطار
غم محبوب میں جو کوئی دو آنسو بہاتا ہے

💚❤💚❤💚 صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وبارک وسلم 💚❤💚❤💚

💚دل کو اُن سے جدا خدا نہ کرے​❤💚بے کسی لوٹ لے خدا نہ کرے​❤​💚اس میں روضہ کا سجدہ ہو کہ طواف​❤💚ہوش میں جو نہ ہو وہ کیا نہ ک...
04/06/2022

💚دل کو اُن سے جدا خدا نہ کرے​❤
💚بے کسی لوٹ لے خدا نہ کرے​❤

💚اس میں روضہ کا سجدہ ہو کہ طواف​❤
💚ہوش میں جو نہ ہو وہ کیا نہ کرے​❤

💚یہ وہی ہیں کہ بخش دیتے ہیں ​❤
💚کون ان جرموں پہ سزا نہ کرے​❤

💚سب طبیبوں نے دے دیا ہے جواب​❤
💚آہ عیسیٰ اگر دوا نہ کرے​❤

💚دل کہاں لے چلا حرم سے مجھے​❤
💚ارے تیرا برا خدا نہ کرے​❤

💚عذر امید عفو گر نہ سنیں ​❤
💚رو سیاہ اور کیا بہانہ کرے​❤

💚دل میں روشن ہے شمعِ عشقِ حضور​❤
💚کاش جوشِ ہوس ہوا نہ کرے​❤

💚حشر میں ہم بھی سیر دیکھیں گے​❤
💚منکر آج اُن سے التجا نہ کرے​❤

💚ضعف مانا مگر یہ ظالم دل​❤
💚اُن کے رستے میں تو تھکا نہ کرے​❤

💚جب تری خو ہو سب کا جی رکھنا​❤
💚وہی اچھا جو دل برا نہ کرے​❤

💚دل سے اک ذوقِ مے کا طالب ہوں ​❤
💚کون کہتا ہے اتقا نہ کرے​❤

💚لے رضا سب چلے مدینے کو​❤
💚میں نہ جاؤں ارے خدا نہ کرے​❤

❤💚صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤💚

الهم صلي وسلم وبارك على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم تسليما كثيرا 💞

اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃاللہ علیہ❤💚

Address

Near Al Ghani Trucking Station (PSO) AnD Ahmad Fine Mills Ltd Qadir Pur Ranwan By Pass Multan
Multan
NTNNO:7210772-8

Telephone

+923453940355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Madina Chishtia Goods Transport Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Madina Chishtia Goods Transport Multan:

Share