"Empowering impoverished communities through holistic support and self-sufficiency initiatives."
15/06/2026
ڈاکٹر طارق اقبال صاحب اوگی کے معروف اور قابلِ احترام سرجن ہیں۔ اپنی مہارت، تجربے، سادگی، عاجزی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کی وجہ سے وہ عوام میں بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب نے برسوں سے بے شمار مریضوں کا کامیاب علاج کیا ہے اور ان کی خدمات اوگی کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کو صحت، خوشی اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
ہم اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے محترم ڈاکٹر صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے مشن میں بھرپور تعاون اور حمایت فراہم کی۔ آپ کی مدد، حوصلہ افزائی اور خدمتِ انسانیت کے جذبے نے ہمارے کام کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
آپ کی قیمتی معاونت ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، کامیابی اور خوشیوں سے نوازے اور آپ کی نیکیوں کو قبول فرمائے
16/04/2026
🚨 اہلِ خیر حضرات سے درد بھری اپیل 🚨
ہمارے گاؤں شمدھڑہ میں آج شام ایک نہایت افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک معصوم بچے کو موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی۔ بچہ شدید زخمی حالت میں فوری طور پر مانسہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت بے ہوشی کی حالت میں زیرِ علاج ہے۔
بچے کے والدین نہایت غریب اور سفید پوش ہیں، جو علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ اس مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں آپ سب مخیر حضرات سے عاجزانہ گزارش ہے کہ آگے بڑھ کر اس مجبور خاندان کا سہارا بنیں۔
آپ کی تھوڑی سی مدد ایک معصوم جان کے علاج اور ایک پریشان خاندان کے لیے امید کی کرن بن سکتی ہے۔
🤲 اللہ پاک آپ کے مال میں برکت عطا فرمائے اور ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
مہربانی فرما کر اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مدد جلد پہنچ سکے۔
08/03/2025
الحمدللہ!
تنظیم امید نوجوانان اسلام کی جانب سے مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک کے لئے راشن تقسیم کیا گیا۔ ❤️❤️❤️
ہمیشہ کی طرح ہم نے تمام مستحق خاندانوں کی عزتِ نفس کا مکمل خیال رکھتے ہوئے راشن کی تقسیم بغیر کسی کیمرے کے کی۔
یہ کوشش چاہے کتنی ہی معمولی کیوں نہ لگے، لیکن ضرورت مند کے لئے یہ بہت بڑی نعمت بن جاتی ہے۔
رمضان کا مقدس مہینہ ہمیں انسانیت، ہمدردی، اور ایثار کا درس دیتا ہے۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس بابرکت مہینے میں بھی بےشمار خاندان دو وقت کی روٹی سے محروم رہتے ہیں۔
ہمارا مقصد ہے کہ ان بے سہارا گھروں میں بھی خوشیوں کی روشنی پہنچے۔
لیکن ابھی بھی کافی سارے خاندان ہماری فہرست میں امداد کے منتظر ہیں۔
آیئے! مل کر انسانیت کی خدمت کریں اور ان ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔
آپ کا دیا ہوا صدقہ و خیرات ان کے چولہے جلانے کا سبب بن سکتا ہے۔
آپ کا تعاون ہمارے لئے بےحد اہم ہے تاکہ ہم مزید مستحق خاندانوں تک یہ امداد پہنچا سکیں۔
اگر آپ کسی مستحق خاندان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں اور ایک امید کی کرن بنیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس کارِ خیر میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔
03413676536
01/03/2025
الحمدللہ سے امید نوجوانان اسلام ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان کے اس مہینے میں بھی مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی ہے۔
جن جن لوگوں نے اس کار خیر میں مدد کی اللہ پاک ان کو اس کا اجر عطا کریں
امید نوجوان اسلام کا بنیادی مقصد خدمت خلق اور رضائے الہی ہے۔
اپ تمام حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ امید نوجوانان کیساتھ تعاون کریں۔
ایزی پیسہ
03413676536
26/02/2025
For Donations contact
03413676536
15/09/2024
السلام علیکم امید کرتے ہیں کہ اپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے اور ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے جیسا کہ اپ کو پتہ ہے اپ کے علاقہ شمدھڑہ میں ہر ماہ امید نوجوانان اسلام فاؤنڈیشن کی طرف سے راشن سکیم ہوتی ہے۔
اس ماہ بھی امید نوجوانان اسلام کی طرف سے راشن کی تقسیم کی جائے گی لیکن اس راشن کی تقسیم میں دشواری ہو رہی ہے۔
اپ حضرات گزارش کی جاتی ہے زیادہ سے زیادہ امید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس ماہ بھی مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کی جائے۔
شکریہ
ایزی پیسہ نمبر
03413676536
27/08/2024
الحمدللہ سے امید نوجوانان اسلام ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اگست کے مہینے میں بھی مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی ہے۔
امید نوجوان اسلام کا بنیادی مقصد خدمت خلق اور رضائے الہی ہے۔
اپ تمام حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ امید نوجوانان کیساتھ تعاون کریں۔
ایزی پیسہ
03413676536
14/08/2024
⚠️⚠️⚠️
اسلام وعلیکم رحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید کرتے ہیں تمام احباب خیریت سے ہوں گے۔ جیسا کے آپ کے علم میں ہے کہ ہر ماہ امید نوجوانان اسلام ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کی جاتی ہے۔ اس مہینے میں بھی راشن تقسیم کیاجائے گا۔ لہذٰا اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔
Account no:03413676536
Be the first to know and let us send you an email when Umeed e Nojawanan e Islam welfare foundation Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.