کاروانِ نوریہ حج و عمرہ سروس

کاروانِ نوریہ حج و عمرہ سروس Male

‏رزق کس کے ذریعے ملتا ہے؟سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ب...
28/12/2025

‏رزق کس کے ذریعے ملتا ہے؟
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک دیہاتی آدمی آیا جس نے بڑا قیمتی جبہ جس پر دیباج و ریشم کے بٹن لگے ہوئے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے اس ساتھی نے تو مکمل طور پر فارس ابن فارس (نسلی فارسی آدمی) کی وضع اختیار کر رکھی ہے ایسالگتا ہے کہ جسے اس کے یہاں فارسی نسل کے ہی بچے پیدا ہوں گے اور چرواہوں کی نسل ختم ہو جائے گی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جبے کو مختلف حصوں سے پکڑ کر جمع کیا اور فرمایا: ”کہ میں تمہارے جسم پر بیوقوفوں کالباس نہیں دیکھ رہا؟ پھر فرمایا: ”اللہ کے نبی سیدنا نوح (علیہ السلام) کی وفات کا وقت جب قریب آیا تو انہوں نے اپنے بیٹے سے فرمایا: ”کہ میں تمہیں ایک وصیت کر رہا ہوں جس میں تمہیں دو باتوں کا حکم دیتا ہوں اور دو باتوں سے روکتا ہوں حکم تو اس بات کا دیتا ہوں کہ لاالہ الا اللہ کا اقرار کرتے رہنا کیونکہ اگر ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا جائے اور لاالہ الا اللہ کو دوسرے پلڑے میں تو لاالہ الا اللہ والا پلڑا جھک جائے گا اور اگر ساتوں آسمان اور ساتوں زمین ایک مبہم حلقہ ہوتیں تو لاالہ الا اللہ انہیں خاموش کر ا دیتا اور دوسرا یہ کہ و سبحان اللہ وبحمدہ کا ورد کرتے رہنا کہ یہ ہر چیز کی نماز ہے اور اس کے ذریعے مخلوق کو رزق ملتا ہے۔ اور روکتا شرک اور تکبر سے ہوں میں نے یا کسی اور نے پوچھا یا رسول اللہ! شرک تو ہم سمجھ گئے تکبر سے کیا مراد ہے؟ کیا تکبریہ ہے کہ کسی کے پاس دو عمدہ تسموں والے دو عمدہ جوتے ہوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں پھر پوچھا کیا تکبریہ ہے کہ کسی کا لباس اچھا ہو؟ فرمایا: ”نہیں سائل نے پھر پوچھا کیا تکبر یہ ہے کہ کسی کے پاس سواری ہو جس پر وہ سوارہو سکے؟ فرمایا: ”نہیں سائل نے پوچھا کیا تکبریہ ہے کہ کسی کے ساتھی ہوں جن کے پاس جا کروہ بیٹھا کرے؟ فرمایا: ”نہیں سائل نے پوچھا یا رسول اللہ! پھر تکبر کیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حق بات کو قبول نہ کرنا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا۔
(مسند احمد : 6583)
#صبر

سیدہ رُقیہ رضی اللہ عنہا یہ مقام سیدہ رُقیہ رضی اللہ عنہا کا مدفن ہے،جو رسولِ اکرم ﷺ کی نہایت محبوب بیٹی تھیں۔غزوۂ بدر س...
28/12/2025

سیدہ رُقیہ رضی اللہ عنہا یہ مقام سیدہ رُقیہ رضی اللہ عنہا کا مدفن ہے،جو رسولِ اکرم ﷺ کی نہایت محبوب بیٹی تھیں۔غزوۂ بدر سے کچھ پہلے وہ شدید علیل ہو گئیں،
تو نبی کریم ﷺ نے اپنے دامادسیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو حکم دیاکہ وہ گھر پر رہیں اور اپنی زوجہ کی تیمارداری کریں۔یوں سیدنا عثمانؓ نے تاریخ کی عظیم ترین جنگ میں شرکت ترک کی غزوۂ بدر کی فتح اور خوشخبری کے بعدجب نبی کریم ﷺ مدینہ واپس تشریف لائے
تو سب سے دردناک خبر یہ تھی کہ آپ ﷺ کی محبوب بیٹی
نوجوانی ہی میں اس دنیا سے رخصت ہو چکی تھیں۔

*مطاف میں باجماعت نماز ادا کرنے کی احتیاط*کافی عرصہ سے حرم مکہ میں نماز پڑھانے کے لئے امام کعبہ کے لئے مستقل طور پر بر آ...
17/12/2025

*مطاف میں باجماعت نماز ادا کرنے کی احتیاط*

کافی عرصہ سے حرم مکہ میں نماز پڑھانے کے لئے امام کعبہ کے لئے مستقل طور پر بر آمدے میں جگہ بنائی گئی ہے جہاں سے وہ امامت کرواتے ہیں۔ یہ جگہ رکن یمانی اور حجر اسود والی دیوار کے بالکل سامنے بنے بر آمدے میں ہے۔

*1--* تصویر کے اوپر والے حصہ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ امام صاحب کے آگے والی جگہ کو خالی کرایا گیا ہے۔
*2--* تصویر کے نیچے والے حصہ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پورے مطاف میں نمازی کھڑے نماز ادا کر رہے ہیں۔

*3--* یاد رہے کہ جس جہت میں امام صاحب کھڑے ہیں اور اس جہت میں اگر کوئی مقتدی امام سے سے اتنی مقدار آگے بڑھتا ہے کہ اس کی ایڑھی امام کی ایڑھی سے آگے ہوجائے اور وہ کعبہ سے امام کی نسبت زیادہ قریب ہوجائے تو ایسے مقتدی کی نماز فاسد ہوجاتی ہے۔

*4--* وہ مقتدی جو امام کی جہت میں نہ ہوں بلکہ دوسری جہات کی طرف ہوں، ان میں سے اگر کوئی مقتدی امام کی بہ نسبت کعبہ سے زیادہ قریب ہو تو ایسے مقتدی کی نماز صحیح اور درست ہے۔

*5--* اسی غرض سے اکثر اوقات حرم میں نماز کے وقت امام صاحب کے آگے کا حصہ خالی رکھا جاتا ہے جیسے کہ تصویر کے اوپر والے حصہ میں نظر آرہا ہے۔ جبکہ حرم میں رش کے باعث بعض اوقات یہ ترتیب نہیں بھی نظر آتی جیسا کہ تصویر کے نیچے والے حصہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

*احتیاط:* اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ جب بھی مطاف میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ *رکن یمانی اور حجر اسود والی دیوار* کے سامنے والے پورشن میں تو نہیں جو تصویر کے اوپر والے حصہ میں خالی نظر آرہا ہے۔ اگر آپ وہاں ہونگے تو آپ کی نماز نہیں ہوگی اور دوبارہ لوٹانی ہوگی۔

حضور نبی کریم ﷺ کا معمول تھا کہ آپ ﷺ ہر ہفتے کے دن مسجد نبوی سے پیدل یا سواری سے مسجد قباء تشریف لیجایا کرتے تھے - آج جو...
30/11/2025

حضور نبی کریم ﷺ کا معمول تھا کہ آپ ﷺ ہر ہفتے کے دن مسجد نبوی سے پیدل یا سواری سے مسجد قباء تشریف لیجایا کرتے تھے -
آج جو زائرین مدینہ المنوره جاتے ہیں وہ مسجد النبوی میں روضۂ اقدس صلی الله علیہ وسلم پر درود اور سلام کا ہدیہ پیش کرنے کے بعد بطور زیارت رسول صلی الله علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے ہوۓ مسجد قبا جاتے ہیں اور وہاں دو رکعات نفل ادا کرتے ہیں جس کا ثواب ایک عمرے کے برابر ہے -

مسجد النبوی سے سواریاں مختلف سڑکوں سے گزرتی ہوئی مسجد قبا تک پہنچتی ہیں لیکن اب کچھ عرصے بعد زائرین کو یہ موقع بھی ملے گا کہ وہ '' درب ألسنة '' کے ذریعہ مسجد النبوی شریف سے براہ راست مسجد قبا پہنچ سکیں گے

'' درب ألسنة '' دار اصل اس سڑک کا نام ہے جس کی منظوری خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دے دی ہے جو عین اس راستے سے گزرے گی ، جس راستے سے رسول مکرم صلی الله علیہ وسلم ہر ہفتے کے دن مسجد النبوی سے مسجد قبا تک تشریف لے جایا کرتے تھے - گویا مستقبل قریب کے زائرین مسجد قبا کی زیارت کی سنت ادا کرنے کا ساتھہ اب اس راستے سے گزرنے کی سنّت بھی ادا کر لیا کریں گے جس راستے سے آپ صلی الله علیہ وسلم مسجد قبا جایا کرتے تھے -

'' درب '' عربی میں راستے یا سڑک کو کہتے ہیں اور کیوں کہ اس راستے پر سفر کرنے سے ایک انمول سنت کی پیروی ہو سکے گی اسلیے اسے ''درب ألسنة '' کا نام دیا گیا ہے ، بالکل اسی طرح جس طرح مکّہ المکرمہ سے مدینہ المنوره جو شاہراہ بنائی گئی ہے اسے '' شاہراہ حجرہ '' کہتے ہیں کیوں کہ یہ شاہراہ بھی عین اس راستے پر تعمیر کی گئی ہے جس راستوں سے گزر کر آپ صلی الله علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی الله و تعالی عنہ کے ہمراہ ہجرت مبارک کا سفر کیا تھا -
تصویر میں پیلی لائن ''درب ألسنة '' کو ظاہر کر رہی ہے جبکہ اس کے ایک کنارے پر ''مسجد النبوی'' اور دوسرے کنارے پر '' مسجد قبا '' ہے - 💞

مسجدِ نبوی ﷺ میں، بابِ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا گھر تھا۔ آج وہاں نشانی کے طور پر "خو...
14/11/2025

مسجدِ نبوی ﷺ میں، بابِ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا گھر تھا۔ آج وہاں نشانی کے طور پر "خوخۂ ابوبکر صدیق" کی تختی موجود ہے۔

حج کے بعد حرمین میں رش بہت کم ہو جاتا ہے۔ اس بار جب حاجی واپس اپنے ملکوں کی طرف روانہ ہو چکے تھے تو میں سپیشل اسی وجہ سے گیا کہ رش بہت کم ہوگا اور لمبی دیر تک ایسی جگہوں پر بیٹھنے اور محسوس کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ابوبکر رہتے، اٹھتے، بیٹھتے، آرام کرتے اور عبادت میں مشغول رہتے تھے اور اکثر اسی جگہ پر اپنے محبوب ﷺ سے آنکھیں چار ہوتی تھیں۔ یہاں بیٹھ کر محسوس ہوتا ہے جیسے اُن مبارک لمحات کی خوشبو آج بھی فضا میں موجود ہے۔ میرے سامنے ایک بابا جی بیٹھے تھے، وہ مجھے دیکھ کر متعجب ہو رہے تھے کہ یہ یہاں بیٹھ کر کیوں جھوم رہا ہے، میں نے انہیں بھی بتایا کہ آپ حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے گھر بیٹھے ہیں تو وہ بھی جھومنے لگے۔

یہ وہ کمرہ تھا جہاں اُن پاک ہستیوں کے قدم لگے تھے۔ یہاں تاریخ بھی ہے، سیرت کی روشنی بھی، سکون بھی اور ایک عجیب سی روحانی خوشبو بھی۔ جب آپ ﷺ نے مسجد نبوی کے تمام دروازے بند کرنے کا حکم دیا تو صرف ابوبکر صدیق کو استثنا ملا، اور آپ ﷺ نے فرمایا کہ مسجد میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف کے دروازے کے سوا تمام دروازے بند کر دئیے جائیں۔ [صحيح البخاري/حدیث: 466]

- شہبازحفیظ

نومبر عمرہ پیکج ۔ ضلع گجرات کی مارکیٹ سےکم ریٹ ۔ ✅ایئر ٹکٹ ✅ویزہ✅ ہوٹل بہترین ✅سعودی ٹرانسپورٹ ✅مکہ زیارات ✅مدینہ زیارات...
02/11/2025

نومبر عمرہ پیکج ۔ ضلع گجرات کی مارکیٹ سےکم ریٹ ۔
✅ایئر ٹکٹ
✅ویزہ
✅ ہوٹل بہترین
✅سعودی ٹرانسپورٹ
✅مکہ زیارات
✅مدینہ زیارات
✅گروپ لیڈر
ابھی بکنگ کیلئے رابطہ نمبر ۔
03445810920 ۔
واٹس ایپ/کال

21 دن کا عمرہ گروپ پیکج 🕋✅ روانگی سے پہلے تربیت فراہم کی جائے گی 📚✅ ویزہ 🎫✅ ڈائریکٹ فلائٹ ✈️ ✅ مکہ ہوٹل  میٹر✅ مدینہ ہوٹ...
25/10/2025

21 دن کا عمرہ گروپ پیکج 🕋

✅ روانگی سے پہلے تربیت فراہم کی جائے گی 📚
✅ ویزہ 🎫
✅ ڈائریکٹ فلائٹ ✈️
✅ مکہ ہوٹل میٹر
✅ مدینہ ہوٹلل میٹر
✅ مدینہ منورہ کی زیارات 🌙
✅ مکہ مکرمہ کی زیارات 🕌

تربیت یافتہ گروپ لیڈر کی زیر نگرانی قدم با قدم رہنمائی ✨

⚠️نوٹ: "روانگی 24 نومبر"

🎉 محدود مدت کی پیشکش
ابھی بک کریں اور حاصل کریں خصوصی رعایتیں

📱 03445810920

کیا آپ یورپ جانے کیلئے اپنی گروپ ہسٹری بنانا چاہتے ہیں ۔ ہمارے ادارے کے پلیٹ فارم سے مختلف ممالک کے گروپ ٹوور جاتے ہیں آ...
25/10/2025

کیا آپ یورپ جانے کیلئے اپنی گروپ ہسٹری بنانا چاہتے ہیں ۔
ہمارے ادارے کے پلیٹ فارم سے مختلف ممالک کے گروپ ٹوور جاتے ہیں آپ اس میں شامل ہو کر اپنی ہسٹری بنا سکتے ہیں ۔
ہم آپ کو ٹکٹ ویزہ ہوٹل تھری سٹار ۔
ٹرانسپورٹ
مکمل رہنمائی کیساتھ دیں گے ۔
بکنگ کیلئے
0344 5810920 ۔
باکو ٹوور نئے سال کیساتھ

🌹 *عراق زیارات پیکج*🌹 🌹 *-/1050ڈالر*🌹 *عقیدتوں اور محبتوں کا سفر عراق 2025**پیکیج میں شامل۔ٹکٹ/ ویزہ / *مکمل ہوٹل پیکیج*...
25/10/2025

🌹 *عراق زیارات پیکج*🌹
🌹 *-/1050ڈالر*🌹
*عقیدتوں اور محبتوں کا سفر عراق 2025*

*پیکیج میں شامل۔
ٹکٹ/ ویزہ /
*مکمل ہوٹل پیکیج*
ٹرانسپورٹ مکمل
معلم
خصوصیات*
*✈️روانگی نومبر کا آخری ہفتہ 2025*
*🍽تین وقت کا کھانا*
*اور مکمل ہوٹل پیکیج*

*ملک عراق،کی زیارات*

*مزید معلومات کے لیے رابطہ *کریں
https://wa.me/message/YBOOV5TNMBAIG1
*0344-5810920*

Address

Kharian
Lala Musa
50090

Telephone

+923066198849

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کاروانِ نوریہ حج و عمرہ سروس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to کاروانِ نوریہ حج و عمرہ سروس:

Shortcuts

Share

Category