17/08/2026
ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار جلال نے پاکستانی پرچم سے محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سبز ہلالی پرچم کو عقیدت اور احترام سے تھاما اور اسے بوسہ دیا، جو پاکستان سے ان کی خصوصی محبت اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلق کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔
جلال اس سے قبل بھی پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرچکے ہیں اور پاکستانی عوام کے لیے خیرسگالی کے پیغامات دے چکے ہیں