25/05/2025
گجرات سے آئے ٹورسٹس کے حوالے سے افسوناک خبر ہے گاڑی جگلوٹ اسکردو روڈ JSR پر استک نالے کے قریب گنجہ پڑی کے علاقہ میں گہری کھائی میں دریا کنارے مل گئ ہے ریسکیو ٹیمیں باڈیز ریکور کرنے میں مصروف ہیں
گاڑی اور باڈیر 8 دن سے کھائی میں پڑی ہیں، تصویر میں دیکھی جاسکتی ہیں۔۔ ایک بدقسمت لڑکا زخمی حالت میں گاڑی سے نکل کر قریبی چٹان پر بیٹھا ہے اور وہیں ڈیتھ ہوئی ہے۔۔۔جانے گھنٹے۔۔۔کتنے دن مدد کے لیے انتظار کیا ہوگا
اپنی کوتاہیاں اور بے احتیاطی اپنی جگہ لیکن حکومتی اداروں کی بے حسی تکلیف دہ ہے۔۔ٹورازم اور بائیکنگ کے دوست اس دوران اپنے طور پر کوششیں کرتے رہے اور الخدمت فاؤنڈیشن کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کے ایکٹیو ہونے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں تیزی آئی اور انتظامیہ بھی بلآخر جاگی۔۔اس علاقے میں آنے والے لوگوں کو چیک پوائنٹس پر ایریا اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں گائڈینس ضرور ملنی چاہیے۔ انشاللہ الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے اس سلسلے اقدامات کیے جائیں گے۔
فیملیز کے لیے انتہائی کرب کے یہ دن گزرے اور اب یہ غم بھی بہت بڑا ہے۔ شمالی علاقوں میں سفر کے حوالے سے کچھ دن میں لکھوں گا ابھی موقعہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں رکھے انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے