We Deal All Airline (Domestic and International) Tickets
31/12/2025
Happy New Year
05/12/2025
A fire sparked by a baggage conveyor belt forced the evacuation of a LATAM Airlines Brasil Airbus A320 at Sao Paulo’s Guarulhos Airport. No injuries were reported.
Courtesy TRT World
28/11/2025
PIA Proud of Pakistan
Pakistan International Airlines
27/11/2025
پی سی اے اے لائسنس کی بحالی کے بعد سیرین ایئر دوبارہ آپریشن شروع کرے گی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کا آپریٹنگ لائسنس بحال کر دیا ہے، جس سے ایئر لائن کے لیے طیاروں کی کمی کے باعث معطل ہونے والی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
اتھارٹی نے پہلے سیرین ایئر کے آپریشنز کو روک دیا تھا کیونکہ کیریئر اپنے لائسنس کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری کم از کم فلیٹ کی ضروریات سے نیچے گر گیا تھا۔
توقع ہے کہ ایئر لائن اگلے دو مہینوں میں اندرون ملک آپریشن دوبارہ شروع کر دے گی اور تین ماہ کے اندر بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کر دے گی، ریگولیٹر کی اجازت کے بعد۔
سیرین ایئر کی انتظامیہ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے لائسنس کو بحال کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر عبدالباسط نے کہا کہ اس اقدام سے ائیرلائن اپنے گراؤنڈ ہوائی جہاز کی مرمت کر سکے گی اور اس وقت بیرون ملک تعینات طیاروں کو واپس بیڑے میں شامل کر سکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی اب اپنے کام کو مستحکم کرنے اور ملازمین کی تنخواہوں سمیت زیر التواء معاملات کو حل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ باسط نے تصدیق کی کہ ملازمین کی ادائیگیاں اگلے ماہ دوبارہ شروع ہو جائیں گی اور تمام متعلقہ مالیاتی مسائل جلد ہی طے ہو جائیں
23/11/2025
PIA - Proud of Pakistan
22/11/2025
سیرین ایئر کے درجنوں ملازمین نے مسلسل تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کارکنوں نے بدھ کو تصدیق کی کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ پائلٹس، ایئر ہوسٹسز اور گراؤنڈ اسٹاف کا کہنا ہے کہ ایئرلائن نے ستمبر میں آپریشن معطل کرنے کے بعد سے تنخواہیں دینا بند کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے اخراجات اور گھریلو ضروریات پوری کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔
ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ اپنے احتجاج کو مکمل مظاہرے تک بڑھا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک اُن کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، تمام کام معطل رہے گا، اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مزید تاخیر کے بغیر اپنے وعدے پورے کرے۔
20/11/2025
�Walk with purpose towards your faith, just as these believers approach the house of Allah. Every step is an opportunity for reflection and gratitude.
12/11/2025
1st Flight of PIA after 5 Years at Manchester Airport
11/11/2025
MADINAH
06/11/2025
Beautiful Azan
05/11/2025
The Heart of Muslims
03/10/2025
اماراتی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے لیے 10 سال بعد پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق ابوظبی سے آنے والی پرواز EY 276 باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں ایئرپورٹ حکام نے طیارے کو روایتی واٹر سلیوٹ کے ساتھ خوش آمدید کہا۔
یہ 2014 کے بعد پہلا موقع تھا جب اتحاد ایئرویز کی پرواز پشاور اتری۔
پی اے اے کے ایک بیان میں کہا گیا ’اتحاد ایئرویز اب ابوظبی اور پشاور کے درمیان ہفتے میں پانچ پروازیں چلائے گی، جو پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو ہوں گی۔ پشاور سے پرواز EY 277 صبح آٹھ بجے روانہ ہوا کرے گی۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ’یہ نئی پروازیں مسافروں کو زیادہ سہولت، بہتر انتخاب اور عالمی رابطوں میں اضافہ فراہم کرتی ہیں، جو اس بات کا عکاس ہے کہ پی اے اے محفوظ، مؤثر اور عالمی معیار کی ایئرپورٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘
رواں برس پشاور کے لیے پروازیں شروع کرنے والی یہ تیسری عالمی ایئرلائن ہے۔ اس سے قبل اگست میں سعودی بجٹ ایئرلائن فلائی اے ڈیل نے پشاور کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کیا تھا، جب کہ مئی میں اماراتی کم قیمت فضائی کمپنی فلائی دبئی نے پشاور میں آپریشن شروع کیا تھا۔
اتحاد ایئر ویز نے ایک بیان میں پشاور کو تاریخی اور ثقافتی شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے اتحاد ایئر ویز کی پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اتحاد ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انتونولڈو نیویز نے کہا ’ہمیں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم پاکستان میں اپنی موجودگی بڑھا رہے ہیں اور ابو ظبی سے پشاور کے لیے پروازوں کا آغاز کر رہے ہیں۔‘
بیان کے مطابق ابوظبی سے پشاور کی پروازیں جدید ایئربس 320 طیاروں سے ہوں گی جس میں آٹھ بزنس اور 150 اکانومی نشستیں ہوں گی۔
نیویز نے بتایا کہ ان پروازوں سے پشاور سے مسافروں کو خلیجی ممالک، یورپ، افریقہ، اور امریکہ کا سفر کرنا آسان ہو گا اور تمام مسافر کنیکٹنگ پرواز لے کر سفر کر سکیں گے۔
پشاور ایئر پورٹ کا رن وے ایک گنجان آباد علاقے میں واقع ہے جس سے چاروں طرف آبادی ہے۔ 25 جون، 2014 کو ریاض سے پشاور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز اترنے کے قریب تھی جب بڈھ بیر میں اس پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔
حکام کے مطابق پرواز میں 178 مسافر سوار تھے جن میں زیادہ تر کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تھا۔اس وقت حکام نے بتایا تھا کہ طیارے کو پانچ گولیاں لگیں، لیکن پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت اتار لیا۔
Be the first to know and let us send you an email when Orakzai International Travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.