14/10/2023
ہم سب پر فرض ہے کہ ہم قانون کی پاسداری کریں لیکن اس قانون کی جو ہمیں تحفظ فراہم کرے یہاں پر ایک غیر قانونی کانٹا بند نہیں ہو سکا اور یہ باتیں ایکسل لوڈ کہ قانون کے نفاذ کی کر رہے ہیں کہاں ہیں ان کی یہ باتیں جو کانٹے کے حوالے سے وہاں پر بڑی بڑی تقریروں میں کی گئی تھی لیاقت مسعود اور پوری پختون برادری نے وہاں پر دھرنا دیا کہاں تھے یہ سب لوگ کیا کانٹا بند ہو گیا یا ہمارے لیڈروں نے اپنی انکھیں بند کر لی اتنا دو گلا پن نہیں ہونا چاہیے ایکسل لوڈ کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے کون سے قانون میں لکھا ہوا ہے کہ گدھا گاڑی بھی اس روڈ پر چلے اور بڑی گاڑی بھی پہلے گورنمنٹ کے سامنے ٹرانسپورٹروں کو کراچی سے لے کر خیبر تک تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ رکھنا چاہیے پوری دنیا میں ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دیا جاتا ہے اور یہاں پاکستان میں جس کو کچھ نہیں ملتا وہ ٹرانسپورٹروں کو لوٹنا شروع کر دے کیوں نہیں ہمارے لیڈران ٹرانسپورٹروں کے تحفظ کے لیے اواز اٹھاتے خدا کے لیے مفاد پرستی کے اس چراغ کو بجا دو اور پوری ٹرانسپورٹ برادری کے لیے ایک امید کی کرن بن کر چمکو ورنہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری