Railinfo

Railinfo Biggest information on this page (Railways info). Like, comments and share.

This Page & Group " Railinfo " will provide information about Railways, you can get here all the info in innovative Designs , photos,video , views and much more.

06/09/2026
ساندل ایکسپریس بحال
21/08/2026

ساندل ایکسپریس بحال

چیف مکینیکل انجینئر  (کیرج اینڈ ویگن)جناب ناصر خلیلی صاحب کا کراچی واشنگ لائن کا دورہ — مسافروں کی سہولیات کے لیے پُرعزم...
12/08/2026

چیف مکینیکل انجینئر (کیرج اینڈ ویگن)جناب ناصر خلیلی صاحب کا کراچی واشنگ لائن کا دورہ — مسافروں کی سہولیات کے لیے پُرعزم

چیف مکینیکل انجینئر(کیرج اینڈ ویگن)جناب ناصر خلیلی صاحب نے کراچی واشنگ لائن کا دورہ کرتے ہوئے مسافروں کو بہتر، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واشنگ لائن کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی، دیکھ بھال، تکنیکی امور اور ٹرینوں کی تیاری کے معیار کا جائزہ لیا۔

جناب ناصر خلیلی صاحب کا یہ دورہ محض ایک رسمی معائنہ نہیں بلکہ مسافروں کے اطمینان، ریل کے نظام کی بہتری اور پاکستان ریلوے کو مزید مؤثر بنانے کی عملی سوچ کا آئینہ دار ہے۔ ان کی ہدایات اور رہنمائی اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ مسافروں کو باوقار، محفوظ اور آرام دہ سفر کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یقیناً ایسے افسران کے عملی اقدامات اور فیلڈ میں موجودگی پاکستان ریلوے کی کارکردگی میں بہتری اور مسافروں کے اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ٹرین آپریشن کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسپیئر پارٹس کی بروقت فراہمی ناگزیر، چیف مکینیکل انجینئر محمد ناصر خلیلی کا جنر...
11/08/2026

ٹرین آپریشن کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسپیئر پارٹس کی بروقت فراہمی ناگزیر، چیف مکینیکل انجینئر محمد ناصر خلیلی کا جنرل اسٹور کا دورہ

کراچی، 11 اگست 2026: پاکستان ریلویز کے چیف مکینیکل انجینئر (کوچنگ اینڈ ویگن) محمد ناصر خلیلی نے جنرل اسٹور کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی چیف کنٹرولر حسن مصطفیٰ اور محترمہ آسیہ سومرو نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر DME لطیف الٰہی اور فہیم الزمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران چیف مکینیکل انجینئر نے جنرل اسٹور میں موجود مختلف اسپیئر پارٹس، اسٹور آئٹمز اور دیگر تکنیکی سامان کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے ان کی موجودہ صورتحال، دستیابی اور استعمال کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔
محمد ناصر خلیلی نے ہدایت کی کہ بیرونِ ملک سے موصول ہونے والے ضروری اسپیئر پارٹس کو بلاوجہ اسٹور میں رکھنے کے بجائے جلد از جلد متعلقہ فیلڈ اور مینٹیننس پوائنٹس پر منتقل کیا جائے تاکہ ان کا بروقت استعمال یقینی بنایا جا سکے اور ٹرینوں کا آپریشن محفوظ، مؤثر اور بلا تعطل جاری رہے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ٹرین آپریشن کے لیے درکار اسپیئر پارٹس کی بروقت دستیابی اور درست جگہ پر فراہمی مینٹیننس سسٹم کا اہم حصہ ہے، اس لیے ایسے تمام پرزہ جات جو فیلڈ میں استعمال کے لیے درکار ہیں، انہیں ترجیحی بنیادوں پر جاری کیا جائے۔
چیف مکینیکل انجینئر نے جنرل اسٹور میں موجود اسکریپ اور غیر ضروری/ناقابلِ استعمال سامان کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ اسے جلد از جلد مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق اوپن آکشن کے ذریعے نیلام کر کے اسٹور کی جگہ خالی کی جائے، تاکہ دستیاب اسٹوریج اسپیس کو ضروری اور قابلِ استعمال اسپیئر پارٹس کے لیے مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکے۔
محمد ناصر خلیلی نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے آپریشنل نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اسپیئر پارٹس کی بروقت فراہمی، اسٹور مینجمنٹ میں بہتری اور غیر ضروری سامان کے فوری اخراج پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام امور تیزی، شفافیت اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

کراچی، 10 اگست 2026: پاکستان ریلویز کے چیف مکینیکل انجینئر (کوچنگ اینڈ ویگن) محمد ناصر خلیلی آج لاہور سے کراچی پہنچنے کے...
10/08/2026

کراچی، 10 اگست 2026: پاکستان ریلویز کے چیف مکینیکل انجینئر (کوچنگ اینڈ ویگن) محمد ناصر خلیلی آج لاہور سے کراچی پہنچنے کے بعد پورٹ قاسم اور مارشلنگ یارڈ پپری (MYP) کا تفصیلی دورہ کیا اور ٹرین آپریشن، رولنگ اسٹاک، کوچز کی تکنیکی حالت اور مینٹیننس کے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈویژنل مکینیکل انجینئر (DME) فصاحت اللہ بیگ، ڈپٹی ڈی ایس (RS) محمد ادریس اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران چیف مکینیکل انجینئر نے کوچز کے انڈرگیئر، بریک سسٹم اور دیگر سیفٹی کریٹیکل پرزہ جات سمیت مختلف تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو ٹرین آپریشن کے لیے کوچز کی فٹنس اور مینٹیننس کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

محمد ناصر خلیلی نے ٹیکنیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملازمین نے بالخصوص TLA ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے سے انہیں آگاہ کیا، جس پر چیف مکینیکل انجینئر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کراچی ڈویژن اور ہیڈکوارٹرز کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور TLA ملازمین کی تنخواہیں جلد از جلد ریلیز کرانے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

ملازمین کے مسائل سننے اور ان کی حوصلہ افزائی کے جذبے کے تحت چیف مکینیکل انجینئر محمد ناصر خلیلی نے اپنی جانب سے ذاتی طور پر نقد رقم بطور انعام پیش کی تاکہ TLA ملازمین کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا جا سکے۔ اس محبت، خلوص اور حوصلہ افزائی پر ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف مکینیکل انجینئر کا شکریہ ادا کیا۔

چیف مکینیکل انجینئر نے ٹرین آپریشن کے لیے درکار انڈرگیئر کے اہم اسپیئر پارٹس کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور ضروری پارٹس کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مستقبل میں انڈرگیئر کے ضروری پرزہ جات کی مسلسل اور بروقت دستیابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے بعض ضروری اشیاء اور اسپیئر پارٹس فوری طور پر منگوانے کے لیے بھی احکامات جاری کیے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹرین آپریشن کو محفوظ، مؤثر اور بلا تعطل رکھنے کے لیے تمام تکنیکی و انتظامی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں اور فیلڈ میں موجود مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

محمد ناصر خلیلی نے کہا کہ محفوظ اور قابلِ اعتماد ٹرین آپریشن پاکستان ریلویز کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے رولنگ اسٹاک کی بہترین مینٹیننس، معیاری اسپیئر پارٹس کی بروقت دستیابی اور فنی عملے کے مسائل کا فوری ازالہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسافروں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ٹرین آپریشن کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مؤثر نگرانی اور بہترین فنی معیار کے ذریعے پاکستان ریلویز کے آپریشنل نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

28/07/2026

؛؛

#کراچی سے #راولپنڈی جانے والی 7اپ تیزگام #حیدرآباد اور #کوٹری کے درمیان پٹری سے اتر گئی،

حادثے میں ٹرین کی ایک اکانومی بوگی نمبر 11558-6 پٹری سے اتری،

حادثہ رات سوا 9 بجے کے قریب 176/13 کلومیٹر پر پیش آیا،

حادثے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں،



Address

Karachi
75420

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Railinfo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Railinfo:

Shortcuts

Share