سندھ ڈمپر ایسوسی ایشن

سندھ ڈمپر ایسوسی ایشن 💯❤️ٹرانسپورٹ کی خدمت اپنی قوم سے محبت ❤️💯

السلام علیکم یہ گاڑی ابھی شام کو سات بجے شارہ بٹھوں پر ایک ڈمپر ڈرائیور کے ساتھ کافی بدتمیزی کی صرف اس بات پر بدتمیزی کی...
11/07/2026

السلام علیکم یہ گاڑی ابھی شام کو سات بجے شارہ بٹھوں پر ایک ڈمپر ڈرائیور کے ساتھ کافی بدتمیزی کی صرف اس بات پر بدتمیزی کی ہے کہ اپ نے ہارن کیوں مارا اور اس نے پستول نکالا اور ڈمپر والے کو بولا کہ میں اپ کو گولی مار دوں گا مطلب گالی گلوچ کی اور اس نے اپنے اپ کو سرکاری افیسر بتایا ڈمپر کے ڈرائیور نے وہاں موجود پولیس والوں کو بولا کہ اس بندے نے مجھ پر پستول تان لی ہے صرف میں نے ہارن مارا جو یہ راستہ نہیں دے رہا تھا ۔ تو پولیس والے اس کے پاس گئے اس نے دو باتیں کی اور پولیس والے وہاں سے چلے گئے مطلب اس ملک میں نہ قانون ہے کوئی بھی سرکاری بندہ ہوگا اس نے اپنے لیے قانون بنایا ہوگا عدالت اس کی اپنی ہوگی

12/05/2026

کراچی میں اس طرح کے کافی یوٹیوبر شر پسند عناصر ہیں جو پرامن کراچی کا ماحول خراب کرتے ہیں تعصب پہلاتے ۔ مسلمان کو مسلمان کا دشمن بنانے میں ان لوگوں کا اہم کردار ہے یہ اپنے اپ کو عوام کی خیر خواہ سمجھتے ہیں پر اصل میں یہ اپنے فین فلور بڑھانے کیلئے اس طرح انتشار اور اس طرح خطرناک الفاظ استعمال کرتے ہیں کہ عوام میں غصہ ا جائے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچائے. میں اعلی افسران اور سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ اس طرح شرپسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے ۔

شرم آنا چاہیے ہے کوئی بھی جان بوجھ کر حادثات نہیں کرتا اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے اور جو اسکے زد میں آتا ہے اس کا ٹائم...
08/05/2026

شرم آنا چاہیے ہے کوئی بھی جان بوجھ کر حادثات نہیں کرتا اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے اور جو اسکے زد میں آتا ہے اس کا ٹائم پورا ہوتا ہے بس اس کے لیے گاڑی سبب بن جاتی ہے۔ ورنہ موت اوسی ٹائم بستر پہ بھی آنا تھا ۔ بغیرات لوگ ہیں بزنس بنا دیا اپنا فیوچر پلین کے حساب سے۔کچھ دن پہلے ایک حادثہ ہوا تھا ہمارے پختون بھائ ہے جو کوئٹہ کے رہنے والا تھا عنایت اللہ کے بنجے کا تو اس کو جناح ہسپتال گاڑی والے لے کر گئے تھے جب اس کے اپنے ائیں تو ان لوگوں نے آغا خان ہسپتال لے کر چلے گئے اور علاج کیا 24 25 لاکھ روپے لگے ابھی تک ٹیک نہیں ہوا اور اس نے اللہ کی رضا کے لیے گاڑی والے کو معاف کر دیا اسکو کہتے ہیں ایمان کا مضبوط ہونا اور اسکو کہتے ہیں یقین بن جانا کے جو ہوتا ہے اللہ کی طرف سے ہوتا ہے زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے

دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا۔دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کے استعمال میں حالیہ ...
28/04/2026

دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا۔

دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کے استعمال میں حالیہ برسوں میں بہت اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سائیکل اور ای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ اور دور سے چمکنے والی جیکٹ کو لازمی قراردیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ای اسکوٹر پر ایک سے زائد سواری پر پابندی ہو گی، ای اسکوٹر استعمال کیلئے کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے جبکہ ای اسکوٹر کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

پتہ نہیں ہماری حکمرانوں کو کب عقل ائے گا تاکہ ہماری کراچی والوں کو بھی اس طرح کا نظام بنائیں تاکہ جانی نقصان نہ ہو

24/04/2026

کراچی سے حیدرآباد کے سفر میں ایک ایسا منظر دیکھا جس نے دل ہلا دیا… ایک موٹر سائیکل پر تین زندگیاں، تیز رفتار موٹر وے پر موت کو دعوت دیتی ہوئی!
یہ صرف لاپرواہی نہیں، یہ خودکشی کے برابر ہے۔

موٹر وے محفوظ سفر کے لیے بنائے جاتے ہیں، نہ کہ ایسے خطرناک تجربات کے لیے۔ آخر کب تک ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کو اس طرح خطرے میں ڈالتے رہیں گے؟

موٹر وے پولیس سندھ سے اپیل ہے کہ فوری ایکشن لیا جائے اور موٹر سائیکلوں پر مکمل پابندی لگائی جائے، جیسے پاکستان کے دیگر موٹر ویز پر نافذ ہے۔
اور شہر میں ایک سائیٹ پر چلنے کی ہدایت کاری کریں کیوں کہ انکی چھوٹی سی غلطی سے بہت قیمتی جانے ضائع ہو جاتی ہے۔۔

زندگی ایک ہی بار ملتی ہے… اسے سڑک پر یوں ضائع نہ کریں۔”**
#

سڑکوں پر نظر آنے والے تمام برقعے جلا دو۔ لسانی فسادات کرنے والے اجاؤ یہاں بھی اپنی سیاست چمکانے نکلو۔۔کوئی بھی انسان جان...
23/04/2026

سڑکوں پر نظر آنے والے تمام برقعے جلا دو۔
لسانی فسادات کرنے والے اجاؤ یہاں بھی اپنی سیاست چمکانے نکلو۔۔
کوئی بھی انسان جان بوجھ کر کسی دوسرے شخص کے ساتھ یہ نہیں چاہتا کے اسکے ھاتھ سے دوسرا مسلمان کو تکلیف اور نقصان پہنچے حادثات اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں اور یہ بات صرف ایمان والا ہی جانتا ہے اور شہر میں آمن و امان تباہ کرنے والے نہیں ۔ اللہ پاک تمام امت مسلمہ کی حفاظت کرے آمین

03/04/2026
03/04/2026

جنگ کی آڑ میں پاکستان کے عوام کو لوٹا جا رہا ہے جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
ان کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کی عیاشیاں کم نہیں ہو سکتیں اور نہ ہی یہ اپنے طبقے یعنی اشرافیہ سے ٹیکس وصول کرتے ہیں جس وجہ سے ٹیکس خسارہ ہوتا ہے اور اس ٹیکس خسارے کو پورا کرنے کے لئے یہ غریب عوام پر بوجھ ڈالتے ہیں۔ پٹرول کے ہر لٹر کے پیچھے یہ 160.61 روپے پٹرولیم لیوی لے رہے ہیں اوپر سے کمال ڈھٹائی کے ساتھ کہتے ہیں کہ ہم عوام کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
جبکہ سچ تو یہ ہے کہ نالائق حکمران عوام پر بوجھ بن چکے ہیں ان سے کوئی پوچھے سڑکوں پر جو ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے وہ کس خوشی میں کیا ہے اس پر جنگ کے کون سے اثرات ہوئے ہیں؟
خدا کے لئے اب تو سمجھ جاؤ مہنگائی ہوتی نہیں ہے مہنگائی کی جاتی ہے۔

Address

Karachi Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سندھ ڈمپر ایسوسی ایشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share