AlHamd Aviation Services

AlHamd Aviation Services Educational Consultant or Umrah Service Provider. Let us make your Holy Pilgrimage comfortable and memorable

We offer a wide range of services to help Pakistani students’ study abroad. These services include:
* Course Guidance
* University Selection
* Application Assistance
* Student Visa Assistance
* Cultural Orientation
* Financial Aid Counseling
* Accommodation Assistance
* Career Counseling
* Pre-Departure & After Arrival Assistance

25/05/2026

میدان عرفات کے لیے روانگی
حج ۱۴۴۷
اے اللہ ہمیں بھی بار بار اپنے در کی مقبول حاضری کی توفیق عطا فرمائیے، مقبول حج و عمرہ کی سعادتوں سے بہرہ ور فرمائیے۔ آمین

*عرفہ کے روزے کی فضیلت:* حضرت ابو قتادہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ *حضور اقدس ﷺ سے یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت* کے بار...
25/05/2026

*عرفہ کے روزے کی فضیلت:*

حضرت ابو قتادہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ *حضور اقدس ﷺ سے یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت* کے بارے میں پوچھا گیا تو *حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: ’’یہ روزہ رکھنے سے اگلے اور پچھلے ایک ایک سال کے (صغیرہ) گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔‘‘*
(صحیح مسلم حدیث: 1262)

▪️ کل 26 مئی یومِ عرفہ کو کراچی کے لیے
سحری کا آخری وقت: 4 بجکر 16 منٹ۔

Masjid Al Haram and Mina were taken via satellite today from an altitude of 620 km.
25/05/2026

Masjid Al Haram and Mina were taken via satellite today from an altitude of 620 km.

تکبیراتِ تشریق کے ایام اور وجہ تسمیہسوال: تکبیراتِ تشریق کو تکبیراتِ تشریق کیوں کہتے ہیں؟حال آں کہ ایامِ تشریق تو 10 ذی ...
25/05/2026

تکبیراتِ تشریق کے ایام اور وجہ تسمیہ

سوال: تکبیراتِ تشریق کو تکبیراتِ تشریق کیوں کہتے ہیں؟حال آں کہ ایامِ تشریق تو 10 ذی الحجہ کے بعد ہیں، اس مسئلے کی وضاحت کریں؟

جواب: چوں کہ یہ تکبیرات "الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله والله أكبر الله أكبر ولله الحمد"نو ذی الحجہ کی فجر سے ایامِ تشریق کے آخری دن یعنی 13 ذی الحجہ کی شام تک پڑھی جاتی ہیں، ان ایام میں 9تاریخ کے سوا باقی سارے ایام ایامِ تشریق ہیں، اس لیے تغلیباً ان تکبیرات کو تکبیراتِ تشریق کہتے ہیں، اگرچہ ان تکبیرات کے حکم میں ایک دن ایامِ تشریق سے پہلے کا(یعنی نو ذی الحجہ ) بھی شامل ہے۔یہی (یعنی 9 ذوالحجہ کی فجر سے تکبیراتِ تشریق کا آغاز کرنا) احناف کامفتی بہ قول ہے۔

نیز ایامِ تشریق کو تشریق کہنے کی مختلف توجیہات فقہاء نے لکھی ہیں، جن میں سے مشہور یہ ہے کہ یہ ’’تشریق اللحم‘‘ (گوشت خشک کرنے) سے ماخوذہے، ان دنوں میں جانور ذبح کرکے اس کا گوشت خشک کیا جاتاتھا، یا ’’شروق الشمس‘‘ سے ہے، یعنی نمازِ عید کے لیے سورج چڑھنے کا انتظار کرناوغیرہ۔

لیکن یادرہے کہ ان تکبیرات کے اوقات کی تعیین میں اصل ایامِ تشریق ہی نہیں، بلکہ وہ صریح احادیث ہیں جن میں رسول کریم ﷺسے یہ ثابت ہے کہ آپ یومِ عرفہ کی فجر سے ایامِ تشریق کے آخری دن کی عصر تک یہ تکبیرات ادافرماتے تھے۔اس لیے احناف کا مفتی بہ قول ان روایات کی بناپریہی ہے کہ ان تکبیرات کا وقت یومِ عرفہ کی فجر سے ایامِ تشریق کے آخری دن کی عصر کی نماز تک ہے۔ذیل میں وہ احادیث ذکر کی جارہی ہیں جن سے ان تکبیرات سے متعلق یومِ عرفہ سے ابتدا کرنا ثابت ہے:

سنن الدارقطنی میں ہے :

"عن جابر عن أبي الطفيل عن علي وعمار أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يجهر في المكتوبات بـ {بسم الله الرحمن الرحيم}، وكان يقنت في الفجر، وكان يكبر يوم عرفة صلاة الغداة ويقطعها صلاة العصر آخر أيام التشريق".(2/389)

السنن الکبری للبیہقی میں ہے :

"عن عبد الرحمن بن سابط عن جابر : قال كان النبى صلى الله عليه وسلم يكبر يوم عرفة صلاة الغداة إلى صلاة العصر آخر أيام التشريق."(3/315)

وفیہ ایضاً :

"عن أبى إسحاق قال : اجتمع عمر وعلي وابن مسعود رضي الله عنهم على التكبير في دبر صلاة الغداة من يوم عرفة. فأما أصحاب ابن مسعود فإلى صلاة العصر من يوم النحر، وأما عمر وعلي رضى الله عنهما فإلى صلاة العصر من آخر أيام التشريق." (3/314)

المستدرک علی الصحیحین للحاکم میں ہے :

"عن أبي الطفيل عن علي و عمار : أن النبي صلى الله عليه و سلم كان يجهر في المكتوبات ببسم الله الرحمن الرحيم، و كان يقنت في صلاة الفجر، و كان يكبر من يوم عرفة صلاة الغداة و يقطعها صلاة العصر آخر أيام التشريق".(1/439)

شرح السنۃ میں ہے :

"وذهب أكثر أهل العلم إلى أنه يبتدئ التكبير عقيب صلاة الصبح من يوم عرفة ، ويختم بعد العصر من آخر أيام التشريق، وهو قول عمر وعلي، وبه قال مكحول، لما روي عن جابر بن عبد الله أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصلي صلاة الغداة يوم عرفة، ثم يستند إلى القبلة، فيقول : الله أكبر ، الله أكبر ، الله أكبر ، لا إله إلا الله ، والله أكبر ، الله أكبر ولله الحمد ، ثم يكبر دبر كل صلاة إلى صلاة العصر من آخر أيام التشريق."(7/146)

فتح الباری لابن رجب میں ہے :

"فأما علي، فكان يكبر من صبح يوم عرفة إلى العصر من آخر أيام التشريق ." (6/126)

فتح الباری میں ہے :

"والفقه أن أيام التشريق ما بعد يوم النحر على اختلافهم هل هي ثلاثة أو يومان لكن ما ذكروه من سبب تسميتها بذلك يقتضى دخول يوم العيد فيها وقد حكى أبو عبيد أن فيه قولين أحدهما لأنهم كانوا يشرقون فيها لحوم الأضاحي أي يقددونها ويبرزونها للشمس ثانيهما لأنها كلها أيام تشريق لصلاة يوم النحر فصارت تبعا ليوم النحر قال وهذا أعجب القولين إلى وأظنه أراد ما حكاه غيره أن أيام التشريق سميت بذلك لأن صلاة العيد إنما تصلى بعد أن تشرق الشمس وعن بن الأعرابي قال سميت بذلك لأن الهدايا والضحايا لاتنحر حتى تشرق الشمس وعن يعقوب بن السكيت قال هو من قول الجاهلية أشرق ثبير كيما نغير أي ندفع لننحر انتهى وأظنهم أخرجوا يوم العيد منها لشهرته بلقب يخصه وهو يوم العيد وإلا فهي في الحقيقة تبع له في التسمية كما تبين من كلامهم ومن ذلك حديث على لا جمعة ولا تشريق إلا في مصر جامع أخرجه أبو عبيد بإسناد صحيح إليه موقوفا".(2/457)

عمدۃ القاری میں ہے :

"الثاني في وقت التكبير: فعند أصحابنا يبدأ بعد صلاة الفجر يوم عرفة ويختم عقيب العصر يوم النحر عند أبي حنيفة وهو قول عبد الله بن مسعود رضي الله تعالى عنه وعلقمة والأسود والنخعي وعند أبي يوسف ومحمد يختم عقيب صلاة العصر من آخر أيام التشريق وهو قول عمر بن الخطاب وعلي بن أبي طالب وعبد الله بن عباس وبه قال سفيان الثوري وسفيان بن عيينة وأبو ثور وأحمد والشافعي في قول وفي (التحرير) ذكر عثمان معهم وفي (المفيد) وأبا بكر، وعليه الفتوى".(10/308)

فقط واللہ اعلم

فتویٰ نمبر : 144012200448

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

25/05/2026

*8 ذی الحجہ کو یوم ترویہ کیوں کہتے ہیں؟*

*یوم الترویہ* کی دو وجہ تسمیہ بیان کی گئی ہیں:

1- ترویہ کے لغت میں ایک معنی غور و فکر کرنے کے آتے ہیں، دوسرا معنی سیرابی کا آتا ہے، آٹھ ذی الحجہ کو ’’یوم الترویہ‘‘ کہنے کی ایک وجہ فقہاء نے یہ لکھی ہے کہ جب خواب میں ابراہیم علیہ السلام کو حکم دیا گیا کہ اپنے فرزند اسمعیل علیہ السلام کو ذبح کریں، جس کی صورت یہ ہوئی کہ آٹھ ذی الحجہ کی شب میں انہوں نے خواب میں دیکھا کہ اللہ نے انہیں اپنے بیٹے اسمعیل کو ذبح کرنے کا حکم دیا ہے تو صبح کو بیدار ہونے کے بعد وہ سوچ میں پڑ گئے (کہ کیا یہ حکم خداوندی ہے؟) صبح سے شام تک اسی سوچ میں رہے کہ یہ خواب اللہ کی جانب سے ہے یا شیطان کی طرف سے ہے، اسی لیے ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ کو یوم الترویہ (سوچ کا دن) کہا جاتا ہے۔

2- دوسری وجہ تسمیہ یہ لکھی ہے کہ قدیم زمانے میں جب حجاج آٹھ ذی الحجہ کو منی جاتے تھے تو وہاں پانی نہ ہونے کی وجہ سے ان کو تکلیف ہوتی تھی، چنانچہ منی روانگی سے قبل مکہ سے زمزم کا پانی بھر لیتے تھے اور پھر منی جاتے تھے۔ چنانچہ اس دن کا نام ’’یوم الترویہ‘‘ (پانی بھرنے کا دن) پڑ گیا۔

24/05/2026

For the first time in 139 years...

The sun will be directly above the Kabah coincides with Eid al-Adha, due to which the Kabah will not cast any shadow.

During the minute anyone who sees in the direction of the Sun will be perfectly aligned with the Qibla.

24 May 2026
7 Zilhajja 1447

Don'ts in UAEکبھی بھی وزٹ ویزا (Visit Visa) یا ٹورسٹ ویزا پر کام شروع نہ کریں، یہ غیر قانونی ہے اور ڈیپورٹیشن کا باعث بن...
23/05/2026

Don'ts in UAE
کبھی بھی وزٹ ویزا (Visit Visa) یا ٹورسٹ ویزا پر کام شروع نہ کریں، یہ غیر قانونی ہے اور ڈیپورٹیشن کا باعث بن سکتا ہے۔

اپنا اصل پاسپورٹ کسی بھی صورت آجر یا کفیل کے پاس نہ رکھیں، قانون کے مطابق پاسپورٹ رکھنا آپ کا حق ہے۔

غیر قانونی طریقے جیسے کہ "ہنڈی" یا "حوالہ" کے ذریعے رقم پاکستان ہرگز نہ بھیجیں، یہ ایک سنگین جرم ہے۔

سڑک پر چلتے ہوئے یا عوامی مقامات پر کچرا، پان یا نسوار مت تھوکیں، اس پر بھاری جرمانہ عائد ہوتا ہے۔

کسی کی بھی اس کی واضح اجازت کے بغیر تصویر یا ویڈیو نہ بنائیں، یہ پرائیویسی کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سوشل میڈیا پر اماراتی حکومت، مقامی کلچر، مذہب یا شخصیات کے خلاف ایک لفظ بھی نہ لکھیں اور نہ شیئر کریں۔

سڑک پار کرتے وقت موبائل فون کا استعمال نہ کریں اور شارٹ کٹ لینے کے لیے روڈ پر لگی رکاوٹیں نہ پھلانگیں۔

عوامی مقامات (پبلک پلیسز)، شاپنگ مالز یا بس اسٹاپس پر سگریٹ نوشی نہ کریں، صرف مخصوص جگہوں پر کریں۔

کسی بھی شخص کے ساتھ ہاتھا پائی، لڑائی جھگڑا یا گالم گلوچ ہرگز نہ کریں، یہاں اس کی سیدھی سزا ڈیپورٹیشن ہے۔

اپنے اصل کفیل یا کمپنی سے بھاگ کر (Absconding) کسی اور جگہ چند پیسوں کی خاطر غیر قانونی کام نہ کریں۔

جعلی ڈگری یا نقلی کاغذات کی بنیاد پر نوکری حاصل کرنے یا ویزا لگوانے کی کبھی کوشش نہ کریں۔

رمضان کے دوران دن کے وقت کسی بھی عوامی جگہ پر کچھ نہ کھائیں، نہ پئیں اور نہ ہی سگریٹ نوشی کریں۔

کسی انجان شخص کو اپنا بینک اکاؤنٹ، اے ٹی ایم کا پن کوڈ یا موبائل پر آیا ہوا او ٹی پی (OTP) مت دیں۔

لاٹری جیتنے، فری بیلنس یا بینک اکاؤنٹ بلاک ہونے والی جعلی اور دھوکہ دہی کی فون کالز پر ہرگز یقین نہ کریں۔

شراب پی کر گاڑی چلانا یا عوامی مقامات پر نشے کی حالت میں گھومنا سخت ترین جرم ہے، اس سے مکمل پرہیز کریں۔

خواتین کو گھورنے، تنگ کرنے، ان کا پیچھا کرنے یا ان سے غیر ضروری بات کرنے سے سختی سے گریز کریں۔

کام کی جگہ پر کسی قسم کی چوری، ہیرا پھیری یا کرپشن میں ہرگز ملوث نہ ہوں۔

میٹرو یا بس میں خواتین کے لیے مخصوص ڈبوں یا سیٹوں پر غلطی سے بھی مت بیٹھیں، اس پر جرمانہ ہے۔

بغیر تصدیق کے افواہیں (Rumours) پھیلانے یا واٹس ایپ پر جھوٹی خبریں فارورڈ کرنے سے پرہیز کریں۔

کوئی بھی ایسا کام یا کرتب نہ کریں جس سے آپ کی یا دوسروں کی جان اور مال کو خطرہ ہو۔

بغیر قانونی ڈرائیونگ لائسنس کے دوست کی گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی غلطی کبھی نہ کریں۔

سڑک پر ڈرائیونگ کے دوران کسی کی طرف غصے میں انگلی اٹھانا یا ہاتھ سے فحش اشارہ کرنا قانوناً قابلِ سزا جرم ہے۔

اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد (Overstay) چھپ کر غیر قانونی طور پر یو اے ای میں مقیم نہ رہیں۔

بغیر اجازت کسی بھی سرکاری عمارت، پولیس اسٹیشن، ایئرپورٹ یا حساس مقام کی تصویر یا ویڈیو نہ بنائیں۔

ضرورت کے وقت بھی کسی سے غیر قانونی سود پر قرض (Illegal Loan) مت لیں۔

اپنے کمرے یا رہائش گاہ میں غیر قانونی افراد (جن کا ویزا ختم ہو چکا ہو) کو پناہ نہ دیں۔

اپنا کام نکلوانے کے لیے کسی سرکاری اہلکار کو رشوت دینے یا لینے کی کبھی بھی کوشش نہ کریں۔

میٹرو، بس یا ٹیکسی میں سفر کے دوران موبائل پر اونچی آواز میں بات نہ کریں یا بغیر ہینڈزفری کے گانے نہ سنیں۔

کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا نامعلوم ایجنٹ کو نوکری دلوانے کے نام پر رقم نہ دیں۔

ڈیوٹی کے دوران غفلت یا لاپرواہی نہ برتیں جس سے آپ کی کمپنی کا کوئی جانی یا مالی نقصان ہو۔

اگر آپ کی کمپنی نے آپ کا ویزا منسوخ (Cancel) کر دیا ہے تو مقررہ وقت (Grace Period) کے بعد وہاں نہ رکیں۔

اپنے کفیل کی اجازت اور قانونی رجسٹریشن کے بغیر کوئی ذاتی کاروبار یا پارٹ ٹائم سائیڈ بزنس شروع نہ کریں۔

قانون ہاتھ میں نہ لیں، اگر کوئی آپ کے ساتھ زیادتی کرے تو خود بدلہ لینے کے بجائے پولیس سے رابطہ کریں۔

کسی بھی شخص کے رنگ، نسل، قومیت یا مذہب کا مذاق اڑانا (Racism) متحدہ عرب امارات میں ایک سنگین جرم ہے۔

کسی بھی غیر اخلاقی، غیر قانونی سرگرمی یا جوئے (Gambling) کا حصہ نہ بنیں۔

پاکستان سے آتے ہوئے بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے نیند کی گولیاں یا کوئی ممنوعہ دوائی اپنے سامان میں مت لائیں۔

کام کی جگہ سے اوزار، آلات، مشینری کا سامان یا کوئی اور چیز بغیر اجازت اپنے کمرے میں نہ لے کر آئیں۔

سڑک پر ہونے والے کسی ٹریفک حادثے یا ایمرجنسی کی تصویر یا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل مت کریں۔

اپنے مسائل حل کرنے کے لیے غیر قانونی ہڑتال (Strike) یا سڑکوں پر احتجاج کا حصہ ہرگز نہ بنیں۔

کسی دوست یا ساتھی کا لیپ ٹاپ یا موبائل فون اس کی مرضی کے بغیر چیک نہ کریں، یہ پرائیویسی میں دخل اندازی ہے۔

بینک سے اتنے کریڈٹ کارڈز یا لون نہ لیں جنہیں آپ کی تنخواہ سے اتارنا ناممکن ہو جائے اور آپ ڈیفالٹ کر جائیں۔

ایسے دوستوں کی صحبت سے دور رہیں جو آپ کو غیر قانونی، غیر اخلاقی یا شارٹ کٹ سے پیسے کمانے کی ترغیب دیتے ہوں۔

کسی دوسرے ملک کے باشندے کی ثقافت، زبان یا ان کے رہن سہن پر کھلے عام تنقید نہ کریں۔

بیماری کا جھوٹا بہانہ بنا کر کام سے چھٹی نہ کریں، پکڑے جانے کی صورت میں آپ کو نوکری سے نکالا جا سکتا ہے۔

ایمرجنسی نمبرز (پولیس یا ایمبولینس) پر کبھی جھوٹی کال نہ کریں یا ان نمبروں پر مذاق نہ کریں۔

اگر آپ سے کام کے دوران کوئی بڑی غلطی ہو جائے تو اسے چھپانے یا جھوٹ بولنے کے بجائے ایمانداری سے انتظامیہ کو بتا دیں۔

کام پر جانے کے لیے غیر قانونی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ (بغیر پرمٹ کے کارپولنگ) کا استعمال نہ کریں۔

بغیر سرکاری اجازت کے کسی بھی قسم کی فنڈ ریزنگ، چندہ جمع کرنے یا خیرات بانٹنے کی مہم میں حصہ نہ لیں۔

کسی بھی شخص کی پرائیویٹ پراپرٹی یا گھر میں اس کی واضح دعوت کے بغیر داخل نہ ہوں۔

حالات کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوں، کبھی مایوس نہ ہوں اور مسائل کے حل کے لیے غیر قانونی راستہ اختیار کرنے کے بجائے ہمیشہ قانون اور صبر کا دامن تھامے رکھیں۔

فاصلہ (وادی منی، مزدلفہ اور میدان عرفات)
23/05/2026

فاصلہ (وادی منی، مزدلفہ اور میدان عرفات)

23/05/2026

بے شک
اللہ تعالی بڑے ہی رحیم و کریم ہیں

22/05/2026

Address

Islamabad

Opening Hours

Monday 08:30 - 18:45
Tuesday 08:30 - 18:45
Wednesday 08:30 - 18:45
Thursday 08:30 - 18:45
Friday 08:30 - 12:30
14:00 - 14:45
Saturday 08:30 - 14:45

Telephone

+923332372851

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AlHamd Aviation Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AlHamd Aviation Services:

Share

Category