Haji Abdul Razzaque Baloch

Haji Abdul Razzaque Baloch Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Haji Abdul Razzaque Baloch, Ghotki.

15/11/2024

تو شاكر ا پ سیانا ایں
تو ساڈا چہرا پڑھ
حالات نہ پوچھ

02/01/2023

ملکی اثاثے براے فروخت ۔۔۔ اللہ کرے کسی کو ملک پر رحم آ جاے ورنہ کچھ دن بعد ملک براے فروخت لکھا ہوگا*ٹوٹل صرف تنخواہ* *35,54,70,00,000* بلوچستان اسمبلی ممبر کی تعداد = 65
تنخواہ= 125,000
خیبرپختواہ اسمبلی ممبر کی تعداد= 145 تنخواہ = 150,000
سندھ اسمبلی ممبر کی تعداد = 168
تنخواہ =175,000
پنجاب اسمبلی ممبر کی تعداد =371 تنخواہ =250,000
قومی اسمبلی ممبر کی تعداد =342
تنخواہ = 300,000
سینٹ کی تعداد=104
تنخواہ ==400,000
*125,000×65×12=
*97,500,000*
150,000×145×12=
*2,61,000,000*
175,000×168×12=
*35,28,00,000*
250,000×371×12=
*1,11,30,00,000*
300,000×342×12=
*1,23,12,00,000*
400,000×104×12=
*4,99,200,000*
*ٹوٹل صرف تنخواہ *35,54,70,00,000*
ہاؤس رینٹ گاڑی گھر کےبل اورٹکٹ بیرون ملک دورے اور رہائش
اس میں اسپیکر ڈپٹی اسپیکر وزراء وزیراعلی گورنرز وزیراعظم صدر کی تنخواہیں شامل نہیں ہیں ۔۔۔۔مختلف اجلاسوں کے اخراجات اوربونس ملا کر سالانہ خرچ 85ارب کے قریب پہنچ جاتا ہے۔اوراکثر یہ لوگ خود ٹیکس نہیں دیتے.*
*یہ معلومات جاننا آپ کا حق ہے۔کیونکہ یہ سارا پیسہ آپ کا ہی ہے*
*معزز شہری پاکستان!*
*اگر اس ملک میں واقعی تبدیلی چاہتے تو پھر یہ جنگ آپکو لڑناہو گی*

*آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس میسج کو پڑھیں اور اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو اپنی کنٹیکٹ لسٹ میں کم ازکم 20 افراد کو لازمی سینڈ کریں اور بعد میں ان کی رائے لیں.*

*تین دنوں میں، پاکستان میں زیادہ تر لوگ یہ پیغام پڑھ لیں گے ۔*

*پاکستان میں ہر شہری کو آواز بلند کرنا چاہئے 2020 کی اصلاحات ایکٹ*

*1. پارلیمنٹ کے ارکان کو پنشن نہیں ملنا چاہئے کیوں کہ یہ نوکری نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کی خدمت کے جذبے کے تحت ایک انتخاب ہے اور اس کے لئے ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی ہے مزید یہ کہ سیاستدان دوبارہ سے سیلیکٹ ہو کے اس پوزیشن پر آسکتے ہیں*

*2. مرکزی تنخواہ کمیشن کے تحت پارلیمنٹ کے افراد کی تنخواہ میں ترمیم کرنا چاہئے. ان کی تنخواہ ایک عام مزدور کے برابر ہونی چاہیئے*
*(فی الحال، وہ اپنی تنخواہ کے لئے خود ہی ووٹ ڈالتے ہیں اور اپنی مرضی سے من چاہا اضافہ کر لیتے ہیں*

*3. ممبران پارلمنٹ کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے سرکاری ہسپتال میں ہی علاج کی سہولت لینا لازم ہو جہاں عام پاکستانی شہریوں کا علاج ہوتا ہے*

*4. تمام رعایتیں جیسے مفت سفر، راشن، بجلی، پانی، فون بل ختم کیا جائے یا یہ ہی تمام رعایتیں پاکستان کے ہر شہری کو بھی لازمی دی جائیں*

*(وہ نہ صرف یہ رعایت حاصل کرتے ہیں بلکہ ان کا پورا خاندان ان کو انجوائے کرتا ہے اور وہ باقاعدہ طور پر اس میں اضافہ کرتے ہیں - جوکہ سرا سر بدمعاشی اور بے شرمی بےغیرتی کی انتہا ہے.)*

*5. ایسے ممبران پارلیمنٹ جن کا ریکارڈ مجرمانہ ہو یا جن کا ریکارڈ خراب ہو حال یا ماضی میں سزا یافتہ ہوں موجودہ پارلیمنٹ سے فارغ کیا جائے اور ان پر ہر لحاظ سے انتخابی عمل میں حصّہ لینے پر پابندی عائد ہو اور ایسے ممبران پارلیمنٹ کی وجہ سے ہونے والے ملکی مالی نقصان کو ان کے خاندانوں کی جائیدادوں کو بیچ کر پورا کیا جائے۔.*

*6. پارلیمنٹ ممبران کو عام پبلک پر لاگو ہونے والے تمام قوانین کی پابندیوں پر عمل لازمی ہونا چاہئے.*

*7. اگر لوگوں کو گیس بجلی پانی پر سبسڈی نہیں ملتی تو پارلیمنٹ کینٹین میں سبسایڈڈ فوڈ کسی ممبران پارلیمان کو نہیں ملنی چائیے*

*8.ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سیاستدانوں کے لئے بھی ہونا چاہئے. اور میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہونا چاہئے اگر میڈیکلی ان فٹ ہو تو بھی انتخاب میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہے پارلیمان میں خدمت کرنا ایک اعزاز ہے، لوٹ مار کے لئے منافع بخش کیریئر نہیں*

*9. ان کی تعلیم کم از کم ماسٹرز ہونی چاہئے اور دینی تعلیم بھی اعلیٰ ہونی چاہیئے اور پروفیشنل ڈگری اور مہارت بھی حاصل ہو*
*اور NTS ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہو.*

*10.ان کے بچے بھی لازمی سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کریں*

*11. سیکورٹی کے لیے کوئی گارڈز رکھنے کی اجازت نہ ہو*

🔴
اگر ہر شخص کم سے کم بیس افراد کو سینڈ کرے تو یہ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں تک صرف تین دن میں پہنچ جائے گا

کیا آپ نہیں سوچتے کہ اس مسئلے کو اٹھاے جانے کا وقت ہے؟

اگر آپ اس سے متفق ہیں تو، اس کو شئیر کریں اپنے لیے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے. :-

01/01/2023

فیصل آباد میں باھر سے خریداری کرنے کے لئے آنے والوں کیلئے مفید معلومات 🚶🚶🚶

1👈۔کپڑے

خواتین کے سلے اور ان سلے برینڈز کے لینے ہوں تو کوہ نور پلازہ اور ڈی گراؤنڈ میں ساری دکانیں ہیں

۔لوکل لینے ہوں تو بھوانہ بازار اور انارکلی بازار بہترین ہیں۔

اور ہول سیل پر لینے ہوں تو ریل بازار میں واقع مکی اور مدنی مارکیٹ میں بہت سستے مل جاتے ہیں۔

مردانہ کپڑے کی دکانیں ریل بازار کے شروع میں بھی ہیں۔ بھوانہ بازار سے بھی ملتا ہے لیکن سب سے سستا مکی اور مدنی مارکیٹ کارخانہ بازار سے ہی ملتا ہے۔

اگر کٹ پیس لینے ہوں تو وہ لال مل ایریا ٹاٹا بازار راجباہ روڈ بیرون کارخانہ بازار

مردانہ شرٹ کا کپڑا اور مردانہ گارمنٹس پینٹ کوٹ و شیروانی لینےکے لیے ریل بازار کی گھنٹہ گھر والی سائیڈ اور ڈگلس پورہ

2👈۔ہوزری کا سامان اور بڑی چھوٹی سلائی مشینیں جناح کالونی اور مین بازار ڈگلس پُورہ.

3👈۔بچوں کے کھلونے اور جھولے وغیرہ
چھوٹے کھلونے لینے ہوں تو جھنگ بازار میں مسجد کے پاس سے اندر گول بازار میں ۔ اگر تھوڑے بڑے پلاسٹک کے لینے ہوں تو بھوانہ بازار کے پاس واقع ریگل روڈ پر کافی دکانیں ہیں اور جھنگ بازار میں بھی۔ اگر لوہے کے بڑے جھولے بنوانے ہوں تو اسلام نگر کے پاس جیل روڈ پر۔

4👈۔ائیر کولرز کیلئے جھمرہ روڈ اور سولر پلیٹس اور ھر قسم کی موٹروں کے لیے جھنگ روڈ اور موٹر مارکیٹ

5👈۔الیکڑونکس کا بڑا سامان لینے کے لیے سرکلر روڈ اور کوتوالی روڈ

6👈۔الیکٹرونکس کا چھوٹا سامان اور اس کی مکمل رئپئرنگ کا سامان بھوانہ بازار اور سکول والی گلی سے۔

7👈۔ زیورات کرنسی نوٹ پرائز بانڈ کے لئے ریل بازار

8👈۔کمپیوٹر اور اس سے متعلقہ سامان ریکسٹی پلازہ

9👈۔چارپائیاں اور لوہے کی الماریاں ، پیٹیاں وغیرہ ڈجکوٹ روڈ جھمرہ روڈ اور شیخوپورہ روڈ سے اچھی ملتی ہیں۔

10👈۔پلاسٹک کا سامان جھنگ بازار سے بھی اچھا ملتا ہے اور ستیانہ روڈ پر میکڈونلڈ کے بعد بھی ۔بہت بڑی دکانیں ہیں۔

11👈۔موبائل فون سے متعلقہ ھول سیل سامان گھڑیاں اور عینکیں...... کچہری بازار

12👈۔ھر قسم کی گاڑیوں ٹرکوں ٹریکٹروں اور بسوں کے نئے پرانے سپئر پارٹس اور چھوٹے بڑے نئے پُرانے جنریٹر گرائنڈرز ڈرل مشینیں لاری اڈہ و بلال گنج مارکیٹ سرگودھا روڈ

13👈۔گاڑیوں کے نئے پُرانے ٹائر سرکلر روڈ و لاری اڈہ کے سامنے

14👈۔ ھر طرح کے جُوتے ھول سیل پر امین پُور بازار سے بھوانہ کی طرف جانے والی گلی

15👈۔کتابوں کی خرید و فروخت ، چھپائی ،مہریں، ڈیکوریشن و لیدر جیکٹس کے لیے امین پور بازار

16👈۔بڑے ٹریولنگ بیگز کے لیے بھوانہ بازار اور چھوٹے بیگ زیادہ مقدار میں بنوانے ہوں تو گول مچھلی والا بازار

17👈. آرا مشین ٹوکہ مشین ٹیوب و زرعی مشینری برگر شوارما بار بی کیو اور ریسٹورنٹ مشینری سمندری روڈ جھال کے قریب و مقبول روڈ جھال اور ھر طرح کا مل مشینری کا سامان ریلوے روڈ.... ھر طرح کے الیکٹرک وزن کنڈے اور دیگر سامان کارخانہ بازار اور ھر طرح کی دیسی دوائیں و پنسار سٹور کا سامان بھی کارخانہ بازار

18👈۔کھوتا ریڑھی و ھاتھ ریڑھی بنی بنائی بہترین دجکوٹ روڈ بیرون جھنگ بازار

19👈۔ دھاگے نلکیاں اور کپڑوں پر لگنے والا دوسرا سامان منٹگھمری بازار سے پاس چھوٹی سی گلی میں سے ملتا ہے جو آگے جھنگ بازار میں جا نکلتی ہے۔ بچوں کے سلے ہوئے سوٹ بھی اسی گلی سے ملتے ہیں۔

20👈۔ ہول سیل پر جوس، پانی، پرفیوم، کاسمیٹکس، ھیئر سیلون بیوٹی پارلر پیمپرز اور اس طرح کی دوسری چیزیں بھی کارخانہ بازار اور منٹگھمری بازار کے درمیانی حصے سے۔

21👈۔ بچوں کی سائیکلیں منٹگمری بازار کی راجباہ روڈ والی سائیڈ سے اور کچہری بازار سے ریل بازار کی طرف سروس روڈ والی مارکیٹ سے.... پُرانی امپورٹد لینی ھوں تو بلال گنج سرگودھا روڈ

22👈۔ برتن اور کراکری کا سارا سامان جھنگ بازار میں موجود دکانوں سے ملتا ہے خاص طور پر جو جھنگ بازار کی گھنٹہ گھر والی سائیڈ کے آس پاس چھوٹی گلیاں نکلتی ہیں۔

23👈۔ پلاسٹک کریش دانہ کی کچھ دکانیں کارخانہ بازار تا پرانا کارپوریشن دفتر اور وھیں موجود ضلع کونسل کی مارکیٹ کے اندر موجود ھیں۔

24👈۔ سیکنڈ ہینڈ اور نئی سلائی کڑھائی کی مشینیں جناح کالونی سے بھی مل جاتی ہیں اور ریگل روڈ کی طرف سے ڈگلس پورہ کے مین بازار سے بھی۔ چھوٹی بڑی ہر قسم کی۔ یعنی گھریلو استعمال کے لیے بھی اور کمرشل مقاصد کے لیے بھی۔

25👈۔ ہر قسم کے پردے، سلے سلائے بھی اور اگر خود بنوانے ہوں تب بھی، تولیے، بیڈ شیٹس، نیپکن وغیرہ سرسید ٹاؤن میں فاطمہ جناح روڈ پر بہت اچھے اور بہت سستے مل جاتے ہیں۔ رضائی طلائی کا کپڑا اور سلی سلائی مکمل بھی یہیں سے ملتی ہیں۔ کمبل اور کھیس کی بھی بہت ورائٹی ہوتی ہے۔

26👈۔ ھر طرح کی لکڑی اور لکڑی سے متعلقہ سامان اور لکڑی کی مصنوعات و کاریگر اور ٹی آر گاڈر سریا اینگل شیخوپورہ روڈ حاجی آباد و دجکوٹ روڈ و جھنگ روڈ لکڑمنڈی
🌸🌷🌸جَـــــــــــــــــــزَاک الـــلّٰـــهُ خَـــــــــيْراً کَـــــــــثِیْراً و احسن الجزاء فِــــــــي الْـــــــــدُّنْــــــــــيَا وَالاَخِــــــــــرَةْ🌸🌷🌸

14/11/2022

Address

Ghotki

Telephone

+923012575354

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Abdul Razzaque Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haji Abdul Razzaque Baloch:

Share