Pakrail branch line

Pakrail branch line Finding love on a train journey. You're my favorite train ride. Life is unpredictable, just like train delays. Train life, best life.
(2)

The rhythmic sound of train wheels on tracks. Trains and memories that last forever.

چاروں صوبوں کو جوڑنے والی زنجیر - پاکستان ریلوے کا بڑا اقدام پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان تاریخی فری...
25/08/2026

چاروں صوبوں کو جوڑنے والی زنجیر - پاکستان ریلوے کا بڑا اقدام
پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان تاریخی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان صوبے میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی، اپ گریڈیشن، جدید کاری، مسافر سہولیات میں بہتری اور ریلوے رابطہ کاری کے بڑے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اہم فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت طے پانے والا یہ معاہدہ خیبر پختونخوا میں ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک کو جدید بنانے کے ساتھ نئے اسٹریٹجک ریلوے رابطوں، بہتر سفری سہولیات اور علاقائی کنیکٹیویٹی کے ایک بڑے منصوبے کی بنیاد رکھتا ہے۔

معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا میں تقریباً 240 کلومیٹر مضافاتی ریلوے لائنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جن میں پشاور–نوشہرہ–جہانگیرہ روڈ، نوشہرہ–مردان–درگئی، نوشہرہ–مردان–چارسدہ، ناصرپور (چمکنی)–جمرود اور جمرود–لنڈی کوتل کے اہم روٹس شامل ہیں۔

اسی فریم ورک کے تحت کوہاٹ سے تھل کے راستے خرلاچی تک تقریباً 192 کلومیٹر نئی اسٹریٹجک ریلوے لائن کی ترقی بھی شامل ہے، جو پاکستان کو افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیا سے جوڑنے اور Uzbekistan–Afghanistan–Pakistan Railway Corridor (UAPRC) کے تحت علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

پشاور کینٹ، پشاور سٹی، نوشہرہ اور جہانگیرہ ریلوے اسٹیشنز کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کے ساتھ مسافروں کے لیے سہولیات اور سروسز کو بھی بہتر بنایا جائے گا، جبکہ صوبے میں موجود 81 غیر محفوظ ریلوے کراسنگز کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا مشترکہ اقدامات کریں گے۔

یہ معاہدہ صرف ریلوے لائنوں اور اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن تک محدود نہیں بلکہ خیبر پختونخوا میں ایک زیادہ مربوط، محفوظ اور جدید ریلوے نظام قائم کرنے اور پاکستان کو وسطی ایشیا تک وسیع تر ریلوے رابطے سے جوڑنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے حکومتِ خیبر پختونخوا اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس فریم ورک کو عملی منصوبوں میں تبدیل کرکے اس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے جائیں گے۔

25/08/2026

8ڈاؤن تیز گام ایکسپریس ہری پور بند ریلوے اسٹیشن سے گزرتے ہوئے۔🔥

Details: 🌻
Train Name: 8 DN Tezgam Express
Locomotive: ZCU-20-6402
Place: Haripur Band, Wazirabad, Punjab, Pakistan
Date: 10 August, 2026
Time: 12:02 PM
Train Route: ( Rawalpindi. To Karachi Cantt. Lalamusa ( Wazirabad, Gujranwala, Lahore, Sahiwal, Khanewal, Multan, Bahawalpur, Rohri, Hyderabad, )

🚨 رحیم یار خان سے خانپور تک ریلوے ٹریک کی مخدوش حالت — آخر کب جاگیں گے ذمہ داران؟رحیم یار خان سے خانپور کی جانب جانے وال...
24/08/2026

🚨 رحیم یار خان سے خانپور تک ریلوے ٹریک کی مخدوش حالت — آخر کب جاگیں گے ذمہ داران؟

رحیم یار خان سے خانپور کی جانب جانے والی مرکزی ریلوے لائن پر ٹریک کے سلیپرز کی انتہائی خراب حالت ایک سنگین سوال بن چکی ہے۔

کئی مقامات پر سلیپرز ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتے ہیں، جبکہ ٹریک کے مختلف حصوں میں بھی مرمت اور دیکھ بھال کی واضح ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ اس راستے سے روزانہ مسافر اور مال بردار ٹرینیں گزرتی ہیں، اس لیے ٹریک کی معمولی سی خرابی بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ اگر ٹریک کی یہ حالت ذمہ دار اداروں کے علم میں ہے تو پھر ابھی تک مستقل اور مؤثر مرمت کیوں نہیں کی گئی؟

کیا کسی بڑے حادثے کا انتظار کیا جا رہا ہے؟

کیا خدانخواستہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد تحقیقات اور کارروائی شروع ہوگی؟

یا پھر حادثے سے پہلے ہی اس مسئلے کا سدباب کیا جائے گا؟

متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ:

رحیم یار خان سے خانپور تک ریلوے ٹریک کا فوری مکمل معائنہ کیا جائے۔
ٹوٹے اور خستہ حال سلیپرز کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کیا جائے۔
ریل کے جوڑ، پٹڑی اور دیگر ضروری حصوں کی مکمل جانچ کی جائے۔
جہاں ٹریک خطرناک حالت میں ہو وہاں فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔
مرمت کے نام پر عارضی کارروائی کے بجائے مستقل بنیادوں پر مسئلہ حل کیا جائے۔

ریلوے ٹریک کی مرمت صرف ایک سرکاری کام نہیں، یہ ہزاروں مسافروں کی زندگیوں کا سوال ہے۔

حادثہ ہونے کے بعد افسوس کرنے سے بہتر ہے کہ حادثے سے پہلے احتیاط کی جائے۔

😲😑 آخر ذمہ داران کب جاگیں گے؟ کیا کسی حادثے کا انتظار ہے یا اس سے پہلے ہی سدباب ہوگا؟


#خانپور
#ریلوے





24/08/2026

تیز رفتار تیز گام ایکسپریس وزیر آباد کے قریب موجود دریاۓ چناب پل سے گزرتے ہوئے۔🔥

Details: 🌻
Train Name: 8 DN Tezgam Express
Locomotive: ZCU-20-6402
Place: Wazirabad, Punjab, Pakistan
Date: 10 August, 2026
Time: 11:58 AM
Train Route: ( Rawalpindi. To Karachi Cantt. Lalamusa ( Wazirabad, Gujranwala, Lahore, Sahiwal, Khanewal, Multan, Bahawalpur, Rohri, Hyderabad, )

آج کل پسنجر ٹرینوں کی بحالی کا موسم چل رہا ہے تو ہماری معصوم سی سرگودھا ایکسپریس جو کہ سرگودھا سے لاہور کے درمیان چلتی ت...
24/08/2026

آج کل پسنجر ٹرینوں کی بحالی کا موسم چل رہا ہے تو ہماری معصوم سی سرگودھا ایکسپریس جو کہ سرگودھا سے لاہور کے درمیان چلتی تھی ان کو بحال کردیں تاکہ یہاں کے چھوٹے بڑے شہروں کے لوگ بھی ٹرین کے مزے لے لیں.
Pakistan Railways
Divisional Superintendent PakRail Lahore
Pakistan Railways Am
Pakistan Railways Rawalpindi Division


23/08/2026

تیز گام ایکسپریس گیمن جھیل اور نالہ پلکھو پل سے گزرتی ہوئی وزیر آباد جنکشن ریلوے اسٹیشن پہنچتے ہوئے۔

Details: 🌻
Train Name: 8 DN Tezgam Express
Locomotive: ZCU-20-6402
Place: Wazirabad, Punjab, Pakistan
Date: 10 August, 2026
Time: 11:28 AM
Train Route: ( Rawalpindi. To Karachi Cantt. Lalamusa ( Wazirabad, Gujranwala, Lahore, Sahiwal, Khanewal, Multan, Bahawalpur, Rohri, Hyderabad, )

ہر ٹرین کے سفر کے پیچھے ایک ایسے شخص کی ذمہ داری ہوتی ہے جو لوکوموٹیو کیبن میں بیٹھ کر سینکڑوں مسافروں کو بحفاظت ان کی م...
23/08/2026

ہر ٹرین کے سفر کے پیچھے ایک ایسے شخص کی ذمہ داری ہوتی ہے جو لوکوموٹیو کیبن میں بیٹھ کر سینکڑوں مسافروں کو بحفاظت ان کی منزل تک پہنچاتا ہے۔ پاکستان ریلوے میں حنیف غازی صاحب بھی ایسے ہی قابل اور تجربہ کار ڈرائیوروں میں شمار ہوتے ہیں۔ لاہور شیڈ سے وابستہ حنیف غازی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا ایک بڑا حصہ انجن کے ساتھ گزارا ہے، اور برسوں کے تجربے نے انہیں اپنے کام میں خاص مہارت عطا کی ہے۔

ٹرین ڈرائیونگ صرف انجن چلانے کا نام نہیں، بلکہ ہر لمحے سگنل، رفتار، ٹریک اور مسافروں کی حفاظت پر نظر رکھنے کی ذمہ داری ہے۔ رات کی ڈیوٹی ہو، لمبا سفر ہو یا مشکل موسم، ایک ماہر ڈرائیور کو ہر وقت پوری توجہ کے ساتھ فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ حنیف غازی صاحب جیسے تجربہ کار ڈرائیور اپنی محنت، نظم و ضبط اور برسوں کے تجربے سے اسی ذمہ داری کو نبھاتے آئے ہیں۔

شاید ٹرین میں بیٹھے زیادہ تر مسافر ڈرائیور کا نام بھی نہ جانتے ہوں، لیکن جب ٹرین بحفاظت اپنی منزل تک پہنچتی ہے تو اس کے پیچھے حنیف غازی جیسے ماہر ڈرائیوروں کی مہارت، تجربہ اور ذمہ داری بھی شامل ہوتی ہے۔ ایسے لوگ پاکستان ریلوے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا تجربہ نئی نسل کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔

Copy Post: Pak Railography

8 ڈاؤن تیزگام کی ایک کوچ واشنگ لائن راولپنڈی کے پاس ڈیریل ہوگئی۔ٹرین تاخیر کا شکار
23/08/2026

8 ڈاؤن تیزگام کی ایک کوچ واشنگ لائن راولپنڈی کے پاس ڈیریل ہوگئی۔
ٹرین تاخیر کا شکار

23/08/2026

8ڈاؤن تیز گام ایکسپریس کی گجرات سے روانگی اور ٹریک چینج کرتے ہوئے۔

Train Name: 8DN Tezgam Express
Locomotive: ZCU-20-6402
Date 10 August 2026
Time: 11:52 AM
Place: Gujrat, Punjab, Pakistan

یہ کوئی جلسہ نہیں ٹرین روٹ بحال، جھنگ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی، نجی بس سروس کی اجارہ داری ختم. سرگودھا سے ملتان بر...
22/08/2026

یہ کوئی جلسہ نہیں ٹرین روٹ بحال، جھنگ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی، نجی بس سروس کی اجارہ داری ختم. سرگودھا سے ملتان براستہ جھنگ ٹرین روٹ بحال ہونے پر عوام بڑی تعداد میں ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔🥰
زرائع کے مطابق نجی بس سروس کو فائدہ پہنچانے کے لیے سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے جھنگ کے ٹرین روٹس بند کروائے گئے تھے۔ روٹ کی بحالی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کی بڑی کامیابی قرار دیا۔

Address

Chak Jhumra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakrail branch line posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category