06/03/2026
السلام علیکم!
میرے پیارے نوجوانوں، آپ سب کیسے ہیں؟ آج میں آپ سب کے ساتھ ایک اہم پیغام شیئر کرنا چاہتا ہوں۔
آنے والے وقت میں عرب ممالک اور دنیا کے مختلف حصوں میں پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔ پاکستانی قوم کو ہمیشہ محنتی، بہادر اور باصلاحیت قوم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے مستقبل میں کئی ممالک پاکستانی ورک فورس پر زیادہ انحصار کر سکتے ہیں۔
اسی لیے میری تمام نوجوانوں سے گزارش ہے کہ ابھی سے اپنی تیاری مکمل کریں۔ اپنا پاسپورٹ تیار رکھیں۔ اگر پاسپورٹ نہیں بنا تو فوراً بنوائیں۔ اس کے ساتھ اپنی تعلیمی اسناد، ڈپلومہ، اسکل سرٹیفکیٹس اور دیگر ضروری ڈاکومنٹس بھی مکمل اور اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ جب بھی کوئی اچھا موقع ملے تو آپ فوراً فائدہ اٹھا سکیں۔
آج کل مشرقِ وسطیٰ اور عرب خطے کے حالات کو دیکھتے ہوئے بہت سے ممالک اپنے مستقبل کے لیے مضبوط اور قابل اعتماد افرادی قوت کی تلاش میں ہیں۔ ایسے میں پاکستان ایک اہم ملک کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ پاکستانی محنتی، وفادار اور ہر میدان میں اپنی صلاحیت ثابت کرنے والے لوگ ہیں۔ اسی لیے آنے والے وقت میں عرب ممالک پاکستان کے ساتھ مزید تعاون اور کام کرنے کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
چاہے آپ کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو ٹیکنیکل فیلڈ، کنسٹرکشن، ڈرائیونگ، انجینئرنگ، آئی ٹی، میڈیکل یا دیگر پیشے پاکستانیوں کے لیے نئے دروازے کھل سکتے ہیں اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔
یاد رکھیں! کامیابی انہی کو ملتی ہے جو وقت سے پہلے اپنی تیاری مکمل کرتے ہیں۔ اپنی محنت، ہنر اور تعلیم پر توجہ دیں اور اپنے روشن مستقبل کے لیے ابھی سے قدم اٹھائیں۔
میرے پیارے دوستو، دعا میں ایک دوسرے کو یاد رکھیں، کیونکہ دعا کی طاقت سب کے لیے برکت لاتی ہے۔ ❤