28/10/2025
میرا یوکے میں پہلا اچھا تجربہ 🇬🇧✨
پہلے دن ہی ایک عجیب منظر دیکھا —
میں سڑک کے کنارے رُکا کہ گاڑی گزر جائے،
مگر گاڑی والے نے خود رُک کر اشارہ کیا:
“آپ پہلے گزر جائیں!” 😳
میں کچھ لمحے وہیں کھڑا رہ گیا،
دل میں سوچا —
“یہ واقعی میرے لیے رُکا ہے؟ یا کہیں کیمرہ شوٹ ہو رہا ہے؟” 🎥😂
میرے جیسے بندے کے لیے،
جو پاکستان میں کبھی گاڑی والے کو پیدل چلنے والے کے لیے رُکتے نہیں دیکھا،
یہ ایک بالکل نئی چیز تھی۔ 🚶♂️🚗
میرے ملک میں تو اگر آپ پیدل ہوں،
تو گاڑی والا سمجھتا ہے آپ “روڈ کے ڈیزائن کی غلطی” ہیں 😅
ہارن بجا کر صاف اشارہ دیتا ہے: “بھائی! تمہارا راستہ وہ فٹ پاتھ ہے، یہ نہیں!”
لیکن یہاں...
نہ ہارن، نہ جلدی، نہ غصہ۔
بس احترام —
وہ بھی ایک عام پیدل چلنے والے کے لیے۔
تہذیب بڑے الفاظ سے نہیں،
چھوٹے اشاروں سے ظاہر ہوتی ہے۔ 💫