Arman Travels

Arman Travels The Arman Travels page is primarily for tourism.

On the Arman Travels page you will find videos of the best and most beautiful places in the world, including Pakistan and Kashmir, on a daily basis

جب ریڈیو خاموش ہو جائے تو کنٹرول ٹاور کیسے بات کرتا ہے؟ہوابازی کی دنیا میں پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان رابطہ عموماً ...
10/05/2026

جب ریڈیو خاموش ہو جائے تو کنٹرول ٹاور کیسے بات کرتا ہے؟
ہوابازی کی دنیا میں پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان رابطہ عموماً ریڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے برقرار رکھا جاتا ہے، لیکن اگر کسی تکنیکی خرابی، ریڈیو فیلئر یا غیر معمولی ہنگامی صورتحال میں یہ رابطہ منقطع ہو جائے تو ایسے وقت میں پائلٹ کی رہنمائی کیسے کی جاتی ہے؟
ایسے حساس حالات کے لیے عالمی ہوابازی کے ادارے International Civil Aviation Organization نے ایک بین الاقوامی بصری نظام متعارف کر رکھا ہے جسے Light Gun Signals کہا جاتا ہے۔ یہ ایک طاقتور فوکسڈ لائٹ بیم ہوتی ہے جسے کنٹرول ٹاور مخصوص طیارے کی طرف نشانہ بنا کر استعمال کرتا ہے تاکہ صرف متعلقہ پائلٹ ہی ہدایات وصول کرے اور دوسرے طیاروں میں کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔
یہ بصری اشارے دنیا بھر میں ایک ہی مفہوم رکھتے ہیں تاکہ زبان، ملک یا ٹیکنالوجی کی رکاوٹ کے باوجود ہر پائلٹ درست فیصلہ کر سکے۔
🟢 مستقل سبز روشنی (Steady Green):
یہ اشارہ اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ رن وے محفوظ ہے اور طیارہ لینڈ کر سکتا ہے۔
🟢 ٹمٹماتی سبز روشنی (Flashing Green):
اس کا مطلب ہوتا ہے کہ واپس آئیں اور لینڈنگ کے لیے تیار رہیں۔
🔴 مستقل سرخ روشنی (Steady Red):
یہ دوسرے جہاز کو راستہ دینے یا انتظار کرنے کا اشارہ ہے۔
🔴 ٹمٹماتی سرخ روشنی (Flashing Red):
یہ واضح وارننگ ہوتی ہے کہ رن وے محفوظ نہیں، اس لیے لینڈنگ نہ کریں۔
⚪ مستقل سفید روشنی (Steady White):
یہ طیارے کو پارکنگ ایریا یا ایپرن کی طرف جانے کی ہدایت دیتی ہے۔
🔴⚪ سرخ اور سفید ٹمٹماتی روشنی:
یہ انتہائی احتیاط اختیار کرنے کا بین الاقوامی اشارہ ہے۔
یہ سگنلز عموماً رات، دھند، کم روشنی یا کم visibility والے حالات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ Light Gun اتنی طاقتور ہوتی ہے کہ پائلٹ اسے کئی میل دور سے بھی دیکھ سکتا ہے۔
جب پائلٹ یہ سگنل وصول کر لیتا ہے تو دن کے وقت جہاز کے control surfaces جیسے Ailerons یا Rudder حرکت دے کر، جبکہ رات کے وقت جہاز کی lights blink کر کے acknowledgment دیتا ہے کہ پیغام سمجھ لیا گیا ہے۔
اگرچہ جدید طیاروں میں متعدد backup communication systems موجود ہوتے ہیں، لیکن مکمل برقی ناکامی کی صورت میں یہی بصری اشارے محفوظ لینڈنگ کو ممکن بناتے ہیں۔ ✅
Arman Travels

Like Follow Share      .
05/03/2026

Like Follow Share




.

Like Follow Share     .
04/03/2026

Like Follow Share




.

Like follow share.       .
03/03/2026

Like follow share.




.

01/01/2026

آزادکشمیر سمیت ملل بھر میں ٹھنڈ کا راج
ا😀🙏🥶🧥🌨
#برفباری #برف

الحمداللہ
22/12/2025

الحمداللہ

کچھ لوگ اچانک کسی کے گھر چلے جاتے ہیں اور پھر گھر میں بکھراوا، بچوں کا شور، یا میز پر رکھی چیزوں کا حساب کتاب کرنے لگتے ...
09/12/2025

کچھ لوگ اچانک کسی کے گھر چلے جاتے ہیں اور پھر گھر میں بکھراوا، بچوں کا شور، یا میز پر رکھی چیزوں کا حساب کتاب کرنے لگتے ہیں… جیسے وہ مہمان نہیں، گھر کے انسپکٹر ہوں۔
سچ تو یہ ہے کہ جو شخص بغیر بتائے آتا ہے، اسے گھر یا ماحول کے بارے میں کوئی شکایت کرنے کا حق ہی نہیں بنتا۔
گھر کوئی میوزیم نہیں ہوتا…
بچے کوئی نمائش کی چیزیں نہیں ہوتے…
اور انسان ہمیشہ تیار، ترتیل میں نہیں رہتا.خاص طور پر چھوٹے بچوں والا گھر ۔
پہلے زمانے میں جب نہ فون تھا نہ اطلاع دینے کا آسان طریقہ، تب اچانک آنے والے مہمان خوشی کا باعث بنتے تھے، کیونکہ زندگی سادہ تھی اور لوگ ذہنی طور پر ہمیشہ دستیاب ہوتے تھے۔
آج حالات بدل گئے ہیں۔ کام، ذمہ داریاں، بچوں کی روٹین اور ذہنی تھکن سب کچھ ساتھ چل رہا ہے۔ ایسے میں اچانک دروازے کی گھنٹی کئی دفعہ خوشی کے بجائے پریشانی لے آتی ہے۔

لیکن اگر کوئی بغیر بتائے آ بھی جائے، تو کم از کم اسے اتنی تمیز ضرور ہونی چاہیے کہ وہ گھر یا میزبان کو جج نہ کرے۔
جس طرح وہ بنا بتائے آنے کی آزادی لیتا ہے، اسی طرح میزبان کو بھی اپنے گھر کو “perfect” رکھنے کی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

یاد رہے:
بغیر بتائے آنا آپ کی مر ضی ہے…
اور پھر جو حالتِ گھر دِکھے، اسے قبول کرنا بھی آپ کی ہی ذمہ داری ہے۔

مہمان اگر حقیقت میں مہمان ہو، تو سمجھتا ہے
جج نہیں کرتا۔

کبھی کبھار میتوں کو سرد خانے میں رکھ دیا جاتا ہے. ذرا محسوس کرنے کی کوشش کیجیے کہ میت کے لیے سرد خانے کے منفی درجہ حرارت...
09/12/2025

کبھی کبھار میتوں کو سرد خانے میں رکھ دیا جاتا ہے.
ذرا محسوس کرنے کی کوشش کیجیے کہ میت کے لیے سرد خانے کے منفی درجہ حرارت میں کئی دنوں کے لیے لیٹنا کیسا عذاب ہوتا ہو گا؟
یہ عذاب ان کے پیارے ہی انہیں دیتے ہیں. ایک دوسرا اذیت ناک اور شرمناک معاملہ میت کو یورپی ممالک سے پاکستان لانا ہے. کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی میتوں کی سب سے پہلے embalment کی جاتی ہے. جسم سے خون اور باقی مادے نکالنے، اور ان کے جگہ انفیکشن وغیرہ کو روکنے والے کیمیکل داخل کرنے کو embalment کہتے ہیں.
اس عمل کے لیے سب سے پہلے میت کو برہنہ کیا جاتا ہے. پھر گلے کی سائیڈ پر کٹ لگا کر وہاں سے گزرتی ایک بڑی شریان کو ہلکا سا باہر کھینچا جاتا ہے (یہ شریان نبض کی طرح محسوس کی جا سکتی ہے).
اس شریان کو ہلکا سا کاٹ کر اس میں کینولا داخل کیا جاتا ہے اور شریان کو باندھ دیا جاتا ہے تاکہ عمل کے دوران کینولا باہر نہ نکلے.
یہ کینولا دوسری جانب سے ایک مشین سے لگا ہوتا ہے. وہ مشین ایک مائع جسم میں دھکیلتی ہے جو سارے جسم کی رگوں میں پھیل جاتا ہے. خون کو جسم سے باہر نکالنے کے لیے ٹانگ کے جوڑ کے قریب ایک اور بڑی شریان کو کٹ لگایا جاتا ہے.
اس کے بعد پیٹ اور سینے میں کٹ لگا کر نرم اعضاء پنکچر کیے جاتے ہیں اور کیمیکل بھر کر پیٹ اور سینے کو سِیل کر دیا جاتا ہے. منہ بند کرنے کے لیے کبھی کوئی گوند نما چیز لگائی جاتی ہے اور کبھی سلائی کر دی جاتی ہے.
اس عمل کو میں نے اس لیے وضاحت سے لکھا ہے تاکہ سب پڑھنے والے اپنی جذباتیت کو ایک طرف رکھ کر میت کی حد سے بڑھی ہوئی بےحرمتی اور تکلیف پر تھوڑی دیر غور کر لیں.
کیا آخری دیدار اور وطن کی مٹی کی یہ قیمت درست ہے؟ کیا یہ بہت مہنگا سودا نہیں؟ آخر ہم اپنے پیاروں کو اتنی تکلیف کیوں دیتے ہیں؟ صرف اس لیے کہ فلاں آخری بار چہرہ دیکھ لے؟
یا اس لیے کہ لوگ واہ واہ کریں کہ بہت بڑا جنازہ تھا؟
یا اس لیے کہ ہماری بےعزتی نہ ہو جائے کہ جنازے میں بہت تھوڑے لوگ تھے؟


بات بہت سادہ اور سیدھی ہے.
جو شخص دنیا سے چلا جائے اس کے جنازے میں صرف اتنی ہی دیر ہونی چاہیے جتنی قبر کھودنے اور کفن دفن کا انتظام کرنے میں ہوتی ہے. اللہ کا یہی حکم ہے.
اگر کوئی پیارا دور ہے تو وہ صبر کرے اور میت کے لیے دعا اور صدقہ کرے. صرف چہرہ دیکھنے کے لیے میت کو تکلیف نہ دے. جس کی موت جہاں لکھی ہے وہیں آنی ہے.
اگر پردیس میں موت آ جائے تو وہیں قبر بنانا بہتر ہے.
اگر کسی کو بڑا مجمع اکٹھا کرنے کا خبط ہے تو یہ ذہن میں رہے کہ بڑے جنازے صرف دنیا ہی میں گردن اکڑانے کا باعث ہو سکتے ہیں، اللہ کے ہاں ترازو مختلف ہیں.

اللہ تعالیٰ ہم سب کا خاتمہ ایمان پر کرے اور سب کو موت
کے بعد کی بےحرمتی اور اذیت سے محفوظ رکھے..
آمین یا رب العالمین

18/11/2025

Har Museebat Se Bachao Ka Wazifa

Urdu Dua, Hifazat ki Dua, Bala se bachao, Museebat ki Dua, Dua for protection, Islamic wazifa

16/11/2025

✨ Surah Al-Muzzammil: The Secret of the Night | Soothing Quran Recitation
Embrace the profound serenity of Surah Al-Muzzammil.This powerful Surah is a divine invitation to find solace in the remembrance of Allah during the quiet, blessed hours of the night. It guides us towards patience, prayer, and a deeper connection with our Creator.

Listen, reflect, and let the holy words comfort your soul and illuminate your heart.

LIKE ✅ SHARE ✅ SAVE ✅ to inspire your friends and family with the beauty of the Quran

Friday Blessings 🙌
14/11/2025

Friday Blessings 🙌

Address

Dubai

Telephone

+971528063136

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arman Travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Arman Travels:

Share